جمہوریت کی مضبوط بنیادرکھی جا چکی ، اب اسے کوئی خطرہ نہیں،افتخار محمد چوہدری ،عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،انتخابات میں چیف جسٹس کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا،ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا کام الیکشن کمیشن کے ذمہ ہوتا ہے،دفاع اور عدلیہ دو اہم ادارے ہیں ،ان کے درمیان تصام کی بات نہیں کرنی چاہیے، ایف ایٹ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 7 مئی 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے لگائے ہوئے دھاندلی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا،ریٹرننگ الیکشن آفیسر کی تعیناتی کا کام چیف الیکشن کمشنر کا ہوتا ہے ،جمہوریت کی بنیاد بہت مضبوط رکھی جا چکی ہے اسے اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں سانحہ کے شہداء کے لئے ایک دعائیہ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات سے متعلق عمران خان کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔لغو باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔کسی بھی چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں ہوتا۔ ریٹرننگ الیکشن آفیسر کی تعیناتی کا کام الیکشن کمیشن کے ذمہ ہوتا ہے اور وہی ریٹرننگ آفسران کی تعیناتی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد مضبوط رکھی جا چکی ہے جمہوریت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور اور دفاع دو اہم ادارے ہیں ان کے درمیان تصادم کی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے ۔