آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے پر اپنی درخواستوں کی پیروی چھوڑ دی

منگل 6 مئی 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چےئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں مناسب پیشرفت نہ ہونے پر اپنی ہی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالتی پیروی کرنا چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بھی جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں2رکنی بنچ کے روبرو لگائے گئے مقدمے اورنگزیب خان لاپتہ کیس کی بھی پیروی نہیں کی اور عدالت تشریف نہیں لائیں،مقدمات کی عدم پیروی بارے مؤقف کیلئے رابطہ کرنے پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے علیل ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،طبیعت ٹھیک ہونے پر وہ مقدمات میں پیش ہوں گی

متعلقہ عنوان :