بھارت کا مکروہ چہرہ‘ اترپردیش میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیری طلباء پر تشدد، واقعے پر احتجاج ، ایک سو طلبا سامان سمیت ہاسٹل سے باہر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،ہاسٹل میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے، پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اسکے خلاف نعرے با زی نہیں کر ینگے ، کشمیر ی طلبا ء

منگل 6 مئی 2014 08:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) جمہوریت کا چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر سامنے آگیا‘ ریا ست اتر پر دیش میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیر ی طلباء پر وحشیانہ تشدد‘ طلباء کا ہاسٹل انتظامیہ کیخلاف احتجاج،حتجاج پر پولیس نے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقبھا رت میں روایتی پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر سرسٹھ طلبا کو یونیورسٹی سے نکالا گیا تھا۔ اور اب اترپردیش کے یونیورسٹی ہاسٹل میں ہندو طلباء کشمیریوں کو پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کرنے لگے اور انکار پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ایک سو طلبا سامان سمیت ہاسٹل سے باہر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلبا کے مطابق وہ ہاسٹل میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے جبکہ پولیس بھی ان کی مدد کرنے وقت پر نہیں پہنچتی۔ طلبا کے احتجاج پر پولیس نے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبا کو دوسرے ہاسٹل میں منتقل کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ادھر متا ثرہ طلبا ء کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت میں بھی پاکستان مخالف نعرے نہیں لگائیں۔ ان طلباء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ اگر بھارتی حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کی محبت ہمارے دلوں سے نکال دے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ کے موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر بھی کشمیری طلباء کو کالج سے معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :