مثبت استعمال ہو تو موبائل نیٹ ورک سونے کی کانیں ہیں ،عمر سیف،ای میڈیسن پاکستان میں علاج معالجہ کے نئے در کھول دے گی ، پاکستان کے نوجوان آئیڈیاز سے مالا مال ہیں،مواقع ملنے چاہئیں، پہلے کمپیوٹر سائنسدان کی گفتگو

پیر 5 مئی 2014 08:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)ینگ گلوبل لیڈر کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی عمر سیف نے کہا ہے کہ مثبت استعمال ہو تو موبائل نیٹ ورک سونے کی کانیں ہیں ۔ای میڈیسن پاکستان میں علاج معالجہ کے نئے در کھول دے گی ۔ پاکستان کے نوجوان آئیڈیاز سے مالا مال ہیں ۔مواقع فراہم کرنے چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستانیوں نے253 ارب ایس ایم ایس پیغامات بھیجے ہیں ۔

دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے والا چوتھا بڑا ملک ہے ۔نوجوانوں کی صلاحیت کو بھر پور طریقے سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کا حجم دو ارب ڈالر ہے جبکہ انڈیا اس سے بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہم دہم جماعتوں کی کتابوں کو آ ن لائن کر دیا گیا ہے جس سے طالب علم گھر بیٹھے کمپیوٹر پر میٹرک کے امتحان کی تیاری کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :