حکو مت خود کو عقل کل نہ سمجھے ، مذاکرات بارے اپو زیشن، پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لے، خو رشید شاہ ، اگر کل کلان کو ئی بات ہو گئی تو پھر سارا ملبہ اس پر گرے گا پتہ نہیں حکو مت اس با رے میں کیوں بھاگ رہی ہے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 07:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ حکو مت خود کو عقل کل نہ سمجھے اور مذاکرات کے حوا لے سے اپو زیشن اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لے اس سے اس کو فا ئدہ ہو گا نقصان نہیں کیو نکہ اگر کل کلان کو ئی بات ہو گئی تو پھر سارا ملبہ اس پر گرے گا پتہ نہیں حکو مت اس با رے میں کیوں بھاگ رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے پا نچ سالوں میں تو ہر مو قع اور وقت پر اپو زیشن اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیے رکھا اور یہی وجہ تھی کہ پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کرائے اور ان کیمرا بر یفنگز ہو ئیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم احتجاج کر نے اور ٹا ئر جلا نے کے بجا ئے سندھ کے گو رنر اور وزیر اعلیٰ سے مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کر ے وہ اب حکو مت میں ہے اس لیے اسے اب احتجاج زیب نہیں دیتا انہوں نے مزید کہا کہ میں تو پہلے دن دے کہہ رہا ہوں اور کہتا آرہاہوں کہ اپو زیشن اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جا ئے مگر پتہ نہیں یہ کیوں بھاگ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کرا چی آپریشن کا فی حد تک کا میاب ہوا ہے جس سے لو گ مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے حکو مت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کیے جا نے والے دعوے پر طنز کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کی معیشت بھی بہتر ہو گئی ہے لو ڈ شیڈنگ بھی ختم ہو گئی ہے امن وامان کی صو رتحال بھی بہتر ہو گئی ہے کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ آپریشن کی آڑ میں بھی ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :