پاکستان کااپنے زائرین کوویزانہ ملنے پربھارت سے احتجاج،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی،زائرین کوویزانہ دیناپاک ،بھارت معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ 3 مئی 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی ،پاکستان نے زائرین کوویزہ نہ دینے پراحتجاج ریکارڈکرادیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق زائرین کوویزہ نہ دیناپاک بھارت معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی تعلقات کومعمول پرلانے کی کوششوں کومتاثرکریگا،زائرین کوویزہ بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزارپرجانے والے 500زائرین کوویزہ دینے سے انکارکیاہے ۔بھارتی فیصلے سے شدیدمایوسی ہوئی ہے ،پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے احتجاج اورتشویش کابھی اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :