بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو پاکستان بھیج دینا اس کیلئے بہترین علاج ہے ،لالو پر ساد

جمعہ 2 مئی 2014 06:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) بھارتی راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے سربراہ لالو پر ساد یادیو نے کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو پاکستان بھیج دینا اس کیلئے بہترین دوائی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ اگر خطے میں عدم استحکام کا سوال اٹھتا ہے تو نریندرمودی کو پاکستان بھیج دینا چاہیے کیونکہ یہ نریندر مودی کا بہترین علاج ہے انہوں نے کہا کہ نریندر کی پارٹی کے لوگ دوسروں کو پاکستان بھیجنے کی باتیں کرتے ہیں جبکہ ہمارے خیال میں ان کے پارٹی سربراہ کو پاکستان بھیج دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم الیکشن کمیشن میں بھی ایف آئی آر درج کروانے کا سوچ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :