حکومت طالبان کے خلاف فوری آپریشن کرے ،ملک مزیدخون خرابے کامتحمل نہیں ہوسکتا،خورشیدشاہ،وزیراعظم کابینہ میں اختلاف موجودہے ،وزیراعظم عابدشیرعلی کے بیانات کانوٹس لیں ،سابق صدرپرویزمشرف کاکیس پہلی منزل پرہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت ایک ڈکٹیٹرکوبرداشت نہیں کرسکی ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 1 مئی 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت کوطالبان کے خلاف فوری ایکشن کرناچاہئے ،ملک مزیدخون خرابے کامتحمل نہیں ہوسکتا،مسلم لیگ ن کی حکومت کوپانچ سال مکمل کرنے چاہئیں ،جمہوریت کومضبوط کریں گے ،وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکراپوزیشن کواعتمادمیں لیں ،میاں نوازشریف بذات خوداچھے انسان ہیں حکومت کی ٹیم اختلافات کاشکارہے ،حکومت کوٹیم تبدیل کرنی چاہئے ،عمران خان کوسڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں معاملات اٹھاناچاہئیں ،موجودہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے ،عمران خان قوم کوحقائق بتائے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف جوش میں آکربجلی کے خلاف مینارپاکستان پردھرنے دیتے تھے ،پی پی ہوش کے ساتھ حکومت کوٹف ٹائم دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ قوم پی پی پی کی حقیقت کوتسلیم کررہی ہے ،پی پی پی جمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے آئین کے مطابق چلے گی ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے کئی ڈکٹیٹروں کامقابلہ کیا،موجودہ حکومت ایک ڈکٹیٹرکوبرداشت نہیں کرسکی ،سابق صدرپرویزمشردف کاکیس پہلی منزل پرہے ،آگے دیکھے کیاہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کابینہ میں اختلاف موجودہے ،حکومت کے وزراء من مانیاں کررہے ہیں ۔

وزیراعظم کونوٹس لیناچاہئے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عابدشیرعلی غلط باتیں کرتاہے کبھی پٹھان ،سندھ اورکبھی بلوچی کوچورکہتاہے ۔عابدشیرعلی صوبائیت کوابھاررہے ہیں ،وزیراعظم وزراء کے بیانات بھی سن لیاکریں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اربوں ڈالرمیٹروپرخرچ کررہی ہے اورعوام کوکچھ نہیں مل رہا ،ڈالرکم ہونے کافائدہ عوام کونہیں ملا،حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکومتحدہوناچاہئے ورنہ اللہ دتہ سپاہی ہی میڈیاکیلئے کافی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوپانچ سال مکمل کرنے چاہئیں ملک کے حالات مڈٹرم الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کوسیاست کے بجائے دین کادرس دیناچاہئے۔