غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور نہ8گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہونے دینگے،عابد شیرعلی

جمعرات 1 مئی 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور8گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہونگے دیں گے،بل ادا نہ کرنے والوں کی بجلی کاٹ دینگے،واپڈا میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب کرینگے۔

(جاری ہے)

نجی اور سرکاری ٹی وی کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف قراردایں پاس ہوتی رہیں،اسمبلی اور ارکان اسمبلی کا احترام کرتا ہوں ،بجلی چوروں کا احترام نہیں کرتا،بجلی چوروں کے خلاف بات کر رہے ہیں،پہلے بجلی چوروں کے لئے سزا نہیں تھی اب قانون سازی کردی ہے،انہوں نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے،تحریری حقائق ہیں جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے،بجلی چوروں کی بات کرتے ہیں،صوبے بیچ میں کیسے آگئے ہیں،آج ملک میں 1500میگاواٹ بجلی کا شاٹ فال ہے،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سکھر میں2000میں1800افراد بل ادا نہیں کرتے،فیسکو،لیسکو اور آئیسکو کی ریکوری200فیصد ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل میں 2 اڑھائی سال لگیں گے،2700میگاواٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا ہے،نندی پور پراجیکٹ وزیراعظم کی کوششوں سے بنا،پہلا فیز مئی میں آجائے گا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بننے کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے،دوسرے ڈیموں پر کام ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :