وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب وزیر ، وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، پاکستانی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ، وزیراعظم نواز شریف ، پا کستان کا دشمن میرا دشمن ہے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرینگے، ڈیوڈ کیمرون،برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ،نواز شریف کا لندن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

جمعرات 1 مئی 2014 07:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ، پاک برطانیہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پا کستان کا دشمن میرا دشمن ہے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار لندن میں وزیراعظم میاں نواز شریف او ربرطانوی ہم منصب نے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر محمد مالک ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پوری دنیا کے مفاد میں ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرینگے پاکستان سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون وسیع کرینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے برطانوی تعاون کے خواہاں ہیں ہماری دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہری ہوگی پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں پاکستان کی سرزمین کی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ۔بعد ازاں وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اوربرطانیہ معاشی تعاون میں فروغ کے لئے پرعزم ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کے وسیع مواقع موجودہیں ،برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔

لندن میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے اصطلاحات کیس اورنئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترمواقع موجودہیں ،معیشت میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ پاکستان میں تعلیم ،صحت اوردیگرشعبوں میں تعاون کررہاہے اورپاکستان میں سوسے زائدبرطانوی کمپنیاں کام کررہی ہیں ہم پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترماحول فراہم کررہے ہیں اورپاکستان اوربرطانیہ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے نمایاں اصلاحات کی ہیں ہم برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اورچاہتے ہیں کہ برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے حکومتی اخراجات میں چالیس فیصدکمی کی ہے ،ہم پاکستان کوخوشحال اورتحمل مزاج ملک بناناچاہتے ہیں ،ملک میں معاشی اعشاریے مثبت ہیں ہم کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ،ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہورہاہے اوراسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوبے شمارمسائل کاسامناہے لیکن ان مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہوں ،شارٹ بندی ایک چیلنج ہے ،اس سلسلے کوہم سنجیدگی سے لے رہے ہیں اورملک سے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت ممتازغیرملکی سرمایہ کارشریک تھے ۔

قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ کی ملاقات‘ دفاعی تعاون بڑھانے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے برمنگھم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے وزیراعظم نواز شریف سے دفاعی تعاون کو بڑھانے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اتحادی افواج کے انخلاء اور نیٹو افواج کے سازو سامان کی منتقلی بھی گفتگو کا حصہ رہی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف‘ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔