چار سال کے تسلسل کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کو 2014 کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 67 کڑور روپے کا اپریٹنگ منافع

بدھ 30 اپریل 2014 02:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)چار سال کے تسلسل کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کو 2014 کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 67 کڑور روپے کا اپریٹنگ منافع حاصل ہوا ۔ یہ بات کراچی میں منعقدہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کہ اجلاس میں بتائی گئی ۔اجلاس کی صدرات سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے کی،جبکہ منیجنگ ڈائریکٹرجنید یونس بھی اموجود تھے بورڈ آف ڈائریکٹر کو پہلی سہ ماہی کے پیش کردہ مالی نتا ئج کے مطابق مجموعی آمدنی 28 ارب روپے رہی جبکہ 2013 کی پہلی سہ ما ہی میں آمدنی 25 ارب روپے تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مالی اخراجات اور ٹیکسوں کی اداےئگی کے بعد سہ ماہی کا حتمی خسا رہ ایک ارب 98 کڑور روپے رہا ۔جبکہ 2013 کی سہ ماہی میں 8 ارب 62 کڑور روپے کا خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح خسا رے میں 77 فیصد کمی ہوئی خسارہ فی حصص 2.86 روپے سے کم ہو کر 56 پیسے تک رہا۔بورڈ آف ڈائریکٹر نے سہ ماہی کے مالی حسابات کی منظوری دیتے ہوےئے چےئرمین اور پی آئی اے انتظامیہ،کا رکنوں اور بالخصوص و زیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کی پی آئی اے کی بحالی کے لیے کی جانے والی کو ششوں کو نمایاں طور پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :