سوڈان نے پاکستان کورواں برس کے آخرمیں ہونیو الے مشترکہ بین الوزارتی اجلاس کی میزبانی وانتظامات پاکستانی حکومت کوسونپنے کی پیشکش کردی

منگل 29 اپریل 2014 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)سوڈان نے پاکستان کورواں برس کے آخرمیں ہونیو الے مشترکہ بین الوزارتی اجلاس کی میزبانی وانتظامات پاکستانی حکومت کوسونپنے کی پیشکش کردی ہے ۔سوڈانی سفیرنے اپنے وزیرخزانہ وقومی معیشت کاخصوصی مکتوب وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارکوپہنچادیا۔جمہوریہ سوڈان نے پاکستان کوپیشکش کی ہے کہ حکومت پاکستان رواں برس ہونے والے پاک سوڈان مشترکہ بین الوزارتی اجلاس کی میزبانی اورانتظامات کرے ۔

اجلاس رواں برس کے آخرمیں منعقدہوگا،اگرحکومت پاکستان نے سوڈان کی پیشکش قبول کرلی تواس اجلاس کاانعقادوفاقی دارالحکومت میں ہوگاجس کے تمام ترانتظامات حکومت پاکستان کریگی ،گزشتہ روزپاکستان میں سوڈان کے سفیرالشافی احمدمحمدنے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے وزارت خزانہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سوڈان کے سفیرنے سوڈان کے وزیرخزانہ وقومی معیشت بدرالدین محمودعباس کاایک خصوصی مکتوب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے حوالے کیاجس میں سوڈان کے پاکستان کوبین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی وانتظامات کی پیشکش کی ہے ۔

اس موقع پرباہمی دلچسپی کے موضوعات پرتفصیلی گفتگوہوئی ۔سوڈان کے سفیرالشافی احمدمحمدنے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکواپنے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پراعتمادمیں لیتے ہوئے مطلع کیاکہ سوڈان خطے میں تجارتی ہب کی حیثیت سے ابھررہاہے سوڈان کی معیشت نہ صرف وسیع ہورہی ہے بلکہ اس کی اقتصادی ترقی میں تیزرفتاراضافہ بھی ہورہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کاروباری طبقہ اوربزنس مین کمیونٹی کے لئے سوڈان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجودہیں ۔اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پاکستان کے سوڈان کے ساتھ نہایت قریبی تعلقات ہیں تاہم پاکستان سوڈان کے ساتھ باہمی تعلقات اوراقتصادی تعلقات کے مزیدفروغ میں دلچسپی رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادکوسامنے رکھتے ہوئے دونوں برادرممالک کئی شعبوں میں مل کرکام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ سوڈانی وزیرخزانہ وقومی معیشت کادورہ پاکستان اگست کوآخری دھائی میں رکھاجائیگاان کے دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزیدبہتری کی توقع ہے ۔جبکہ دورے سے موجودہ تعلقات میں بھی اضافہ ہونے کی قوی امیدہے

متعلقہ عنوان :