اسلام آباد،اے ڈی بی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان کو400ملین ڈالردیگا،فیصلہ اے ڈی بی اورحکومت پاکستان کے مابین قرض کی فراہمی کے ایک معاہدے میں کیاگیا

منگل 29 اپریل 2014 10:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے پاکستان کو400ملین ڈالردیگا۔اس بات کافیصلہ ایشیائی ترقیا تی بینک اورحکومت پاکستان کے مابین پیرکے روزقرض کی فراہمی کے ایک معاہدے میں کیاگیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹرول ڈائریکٹرورنرای سی پیک نے کہاکہ اس پروگرام سے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

جس سے پاکستان کے غریب اورصنعتوں اورنجی صارفین کوتوانائی کی مسلسل فراہمی ممکن ہوگی ،جنہیں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کاسامناہے ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے توانائی سیکٹرکوبڑھوتری ملے گی اورکاروبارمیں توسیع ہوگی ،جس سے روگارکے نئے مواقع پیداہوں گے ،جس سے ملک میں غربت میں کمی آئے گی ،اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹرورنرای سی پیک اورپاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نرگس سیٹھی نے دستخط کئے جبکہ سینیٹرمحمداسحاق ڈاراوراے ڈی بی کے گورنرنے گواہ کے طورپردستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :