پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال،پٹرول 34پیسے فی لیٹر، ڈیزل 4روپے51پیسے سستا کرنے کی سفارش

منگل 29 اپریل 2014 10:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی،پٹرول کی قیمت میں34پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں4روپے51پیسے کمی کی سفارش کردی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی،مٹی کا تیل3روپے8پیسے کمی کی سفارش کی گئی،ایچ او بی سی اور1روپے94پیسے اور لائٹ ڈیزل93روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی،قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ30اپریل کو کیا جائے گا اور قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔