پاکستان کی دنیا بھر میں خواتین پر تشدد اور جنسی حملوں کی مذمت ، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ممالک کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے،مسعود خان کا سلامتی کونسل میں خطاب

پیر 28 اپریل 2014 08:43

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء) پاکستان نے دنیا بھر میں خواتین پر تشدد اور جنسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ممالک کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے سلامتی کونسل میں خواتین،سیکورٹی اور آفس کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تنازعات کے شکار ممالک اور صورتحال میں خواتین کیخلاف تشدد اور ان پر جنسی حملوں کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے،دنیا بھر میں موجودہ متعلقہ عالمی مشن کو اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،پاکستان نے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا،مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سیکورٹی اور تحفظ کے حوالے سے اگر چہ بہت کچھ کیا ہے تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ عالمی مشن میں مردوں کی طرح خواتین کا بھی کردار شامل ہے،کئی پاکستانی ڈاکٹر،پولیس آفیسرز اورنرسز مختلف مشن میں ایشیاء،افریقہ اور بالکان میں موجود ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ مسلح تنازعات جنسی حملوں کی متاثرہ خواتین کے تحفظ کیلئے ان کی تربیت اور حفاظتی آلات فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ تحفظ خواتین کے لئے اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک کو ملکر کوششیں کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :