حکومت کاآئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک سے بھی مختلف منصوبوں کے لئے قرضہ لینے کا فیصلہ، بینک یکم مئی کو اس حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دے گا،پاکستان قرضے کے بدلے میں عالمی بینک کے ایک گروپ کو سرکاری اداروں کے حصص فروخت کرے گا ،رپورٹ

پیر 28 اپریل 2014 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد عالمی بینک سے بھی مختلف منصوبوں کے لئے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ بینک یکم مئی کو اس حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اس قرضے کے بدلے میں عالمی بینک کے ایک گروپ کو سرکاری اداروں کے حصص فروخت کرے گا جبکہ عالمی بینک نے اس قرضے کے لئے بھارت سے تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسے پاکستان کے لئے اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں جس کے تحت بینک آئندہ پانچ سال میں پاکستان کو 11 ارب ڈالر دے گا اور اس کی وفاقی اور صوبائی سطح پر پالیسیوں کی تشکیل میں بھی براہ راست شمولیت ہوگی ۔عالمی بینک کا ادارہ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)سرکاری اداروں میں حصص حاصل کرنے کی تیاری میں ہیں ۔آئی ایف سی مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل میں بھی تعاون کرے گی ۔نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے یہ ادارہ کم از کم 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی دے گا ۔

متعلقہ عنوان :