سندھ اور پنجاب نے غلطی سے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے4 ارب50کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس واجبات وفاق سے واپس مانگ لیے

اتوار 27 اپریل 2014 08:19

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)ملک کے2 بڑے صوبوں سندھ اور پنجاب نے سروسز سیکٹر کی طرف سے غلطی سے ایف بی آر کو جمع کرائے جانے والے 4ارب 50کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس واجبات وفاق سے واپس مانگ لیے ہیں ۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) اور سندھ ریونیوبورڈ (ایس آر بی) کی طرف سے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوخطوط لکھے گئے ہیں جن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ سال کے سیلز ٹیکس کے واجبات مانگے اور کہاکہ ایف بی آر کو متعدد خطوط لکھے جاچکے، چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے بھی معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی مگر تاحال واجبات پنجاب ریونیو اتھارٹی کو منتقل نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ کے خط میں کہا گیا کہ سندھ کے بعض ٹیکس دہندگان نے سروسز پر سیلز ٹیکس غلطی سے ایف بی آر کو جمع کرایا ہے لہٰذا ایف بی آر سے درخواست ہے کہ غلطی سے ایف بی آرکو جمع کروائے جانیوالے 3 ارب 3 کروڑ 18لاکھ 24ہزار 448 روپے کے سیلز ٹیکس واجبات واپس سندھ ریونیوبورڈکے اکاوٴنٹ میں منتقل کیے جائیں، اس بارے میں پہلے بھی متعدد بار یادہانی کے خطوط لکھے جا چکے اور ایف بی آر حکام سے ٹیکس واجبات واپس جمع کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے مگر واجبات ابھی تک ایس آر بی کے اکاوٴنٹ میں منتقل نہیں کرائے گئے لہٰذا وفاق سے درخواست ہے کہ غلطی سے ایف بی آر کوجمع کرایا جانے والا ریونیو واپس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :