جنگی جنوں،بھارت نے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اتوار 27 اپریل 2014 08:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) بھارت نے جنگی جنوں برقرار رکھتے ہوئے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ کمپلیکس تھری آئی ٹی آر تنصیب سے دو مراحل میں کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر ایم کے وی ہراساد نے بتایا کہ میزائل تجربے کے دونوں مراحل کامیاب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ میزائل 25 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور 60 وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :