تمام تجارتی اہداف کی طرف تسلی بخش رفتار سے بڑھ رہے ہیں، خرم دستگیر خان،پاکستان کا تجارتی حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے، کسان بھائی حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی،بھارت کے ساتھ زرعی درآمدات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی خطرے کی صورت میں فوری تجارتی حفاظتی اقدامات کریں گے، کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ، لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 08:15
اسلام آباد/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تمام تجارتی اہداف کی طرف تسلی بخش رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔پاکستان کا تجارتی حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کسان بھائی حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔بھارت کے ساتھ زرعی درآمدات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی خطرے کی صورت میں فوری تجارتی حفاظتی اقدامات کریں گے۔
اس معاملے میں کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے دفتر میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کہ بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے حوالے سے گزشتہ حکومت 136اشیاء کی منفی لسٹ کو مختصر کرتے ہوئے16پر لے آئی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کھولی جانے والی اشیاء میں سے55کا تعلق زراعت کے شعبے سے تھا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور شیر افگن خان نے خطبہ استقبالیہ دیا جب کہ لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف مہتاب اور سیکرٹری جنرل میاں شاہد ندیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خرم دستگیر خاں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اتنی غافل نہیں کہ وہ اپنے کسان بھائیوں کو برباد کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بھارتی ہم منصب سے جو بات ہوئی اس میں بھی یہ اس بات کو اجاگر کیا گیا لیکن اب بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں اور آزادنہ تجارت کرنے کے حوالے سے بھارت کی آنے والی حکومت سے بات ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی چین کے ساتھ اور چین کی کوریا کے ساتھ درینہ عداوت چلی آر ہی ہے لیکن دنوں ملک اربوں ڈالر کی تجارت کر رہے ہیں لہذا ہمسایہ ملک ہو یا خطے کا کسی سے تجارت کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے کچھ سیکٹر کے تحفظات ہیں جن کو دور کیا جا رہا ہے البتہ کچھ سیکٹر خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی منڈیوں پر قبضہ کرنا چاہیے وسوسوں کو پالنے کی بجائے ولولوں کو پروان چڑھاتے ہوئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سوچ بچار اور ہوم ورک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے گی تاکہ بعد میں اس کو پچھتانا نہ پڑے۔انہوں نے کہا ہے یہ جی ایس پی پلس کے سٹیٹس نے موقع دیا ہے کہ پاکستان اپنی مصنوعات کی برانڈنگ کرے۔ پاک ایران تجارت کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بچھانے میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ایران پر لگنے والی پابندیاں اور نئی حکومت کی جانب سے پاکستان کے علاقے میں پائپ لائن بچھانے کے لیے دیئے جانے والے فنڈ پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی سابق حکومت نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے حصے کی پائپ لائن کو بچھانے کے لیے فنڈ دے گی لیکن آنے والی نئی حکومت نے فنڈ سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بہت جلد ایران کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں رکے ہوئے فند کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اتنی لمبی پائپ لائن بچھانے کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں جو بطور قرضہ کوئی بھی نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی یورپین یا بیرونی بنک یا مالیاتی ادارہ اتنی بڑی رقم دینے سے اس لیے گریزاں ہے کہ ایران پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی اور انتہا پسندی کے دونوں مسئلوں نے پھیلنے پھولنے نہیں دیا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دونوں مسلوں کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور ان میں سے توانائی کے مسلے پر بہت حد تک کام شروع ہو گیا ہے۔توانائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے چند برس میں پاکستان کی بجلی کی پیداوار دوگنا ہو جائے گی اور سستی بھی ۔ انہوں نے اس حوالے سے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی70سے75فیصد بجلی مہنگے تیل سے پیدا ہوتی جس کی وجہ سے مہنگی ہے البتہ موجودہ حکومت مہنگے تیل کی بجلی کو کوئلے پر لے جا رہی ہے جس سے بجلی کا یونٹ نصف قیمت پر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئلے، سورج اور دوسرے متبادل طریقوں سے بجلی کی پیداوار بڑھائی جار رہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے 10برس میں بجلی کی پیداوار 40 سے 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی پھر بجلی وافر اور سستی ملے گی۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور عابد شیر علی بجلی کی پیداوار بڑھانے اور چوری روکنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ گیس کی کمی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا ٹرمینل اس برس کے آخر یا آنے والے سال کے شروع میں کام شروع کر دے گا ۔ اس ٹرمینل سے درآمدی گیس لائی جائے گی جس سے گیس کی کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماضی میں جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانے کے لیے صرف جمع خرچ کیا گیا لیکن موجودہ حکومت عملی طور پر اس پر کام شروع کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تجارت نہیں بڑھے کی پیداوار اور نئی سرمایہ کاری نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ جی ڈی پی کی شرح کو بڑھایا جائے تو تجارت کو بھی بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا اب تجارتی خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران کے ساتھ انتہا پسندی سے بھی نمٹے میں سنجیدگی دیکھا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات شروع کیے گئے ہیں امید ہے ان کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور پاکستان سے انتہا پسندی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کے بدتر حالات تھے لیکن سنجیدہ آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی کے حالات میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ پاکستانی تاریخ کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پاکستان کو ایک دو یا تین سال کے لیے یورپین منڈیوں تک رسائی ملتی تھی اب 10سال کے لیے دی گئی ہے جس سے پاکستان مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں اپنا سکہ جمانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ کے فنانس بل میں ایس آر او رجیم پر نظر ثانی کر کے اس کو سادہ اور آسان بنایا جائے گا۔کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس کو چھیڑنا اچھا نہیں کیونکہ وفاق کو صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے جب ہمارے اقتصادی حالات اتنے بہتر ہو جائیں کہ صوبوں میں ہم آہنگی ہونے میں آسانی پیدا ہو جائے تو کالا باغ ڈیم کا معاملہ حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ درآمدی آلو سے ڈیوٹی کم کرنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کل ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔تقریب میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بھی شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 27 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
2 بار عالمی چیمپئن رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاس ویگاس میں 3 مئی کو لوئی کولاز کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ کریئر کا آغاز کر رہے ہیں
-
ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسو اٹھارہ رکنی دستہ شرکت کرے گا، عارف حسن ،کستان فٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس ایونٹس میں حصہ لے گا،قومی کھیل ہاکی کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان ... مزید
-
عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ، ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کا سفر بھی کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا ، اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا ... مزید
-
بلوچستان میں پانچ سال تک کے بچوں کی شرح اموات نہایت زیادہ ہے، ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے میں سے 111 بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے موت کا شکار ہو جاتے ہیں،ایاز احمد
-
طالبان یاناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،عبدالمالک بلوچ ، بلوچستان میں قیام امن کی بحالی کیلئے تمام اضلاع میں یکساں انتظامی نظام لاکر پولیس اور لیویز فورس میں فرق ختم کیا ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاریسٹر چلا کرگندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا ،گندم کی فصل اچھی رہی ،پنجاب حکومت کسانوں سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گی ، شہباز شریف
-
گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کی اپیل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
ساہیوال،جی ٹی روڈ پر ریلوے کی گندم کی کٹائی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ، پانچ شدید زخمی
-
کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبہ موجودہ حکومتوں کی مدت میں مکمل ہونا چاہیئے ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کا مشترکہ عزم ، روزانہ70لاکھ افراد کو جدید معیار ی اور سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر2 قبائل میں تصادم سے7 افراد جاں بحق، 3 زخمی،3روز کے دوران 17افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے
-
وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کے حکم پر فیسکو نے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے20نادہندہ سرکاری اداروں کے بجلی کے کنکشنز کاٹ دئیے،فیصل آباد پولیس، جیل خانہ جات، ایریگیشن، لائیوسٹاک اینڈ ... مزید
-
گوجرانوالہ میں وال چاکنگ کے الزام میں 15 ماہ کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری،چند روز قبل لاہور پولیس نے بغیر تفتیش کے 9 ماہ کے موسیٰ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا
-
کراچی اسٹا ک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتہ بھی مندی کی زد میں رہی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29100پوائنٹ کی سطح توعبور کر گیا، منافع خوری کے باعث مارکیٹ 29000پوائنٹ کی نفسیاتی حد کو برقرا ر نہ رکھ سکی، ... مزید
-
جی 7 تنظیم نے یوکرین بحران پر روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا، روس نے جنیوا معاہدے کے تحت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ، روس پر اضافی پابندیاں تیزی کے ساتھ عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے؛جی ... مزید
-
کابل،سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس طالبان ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے،امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،پانچ نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے
-
لاگوس،نائیجیریا میں فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں، چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
-
ٹونگا میں 6.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
-
یوکرائنی بحران،امریکی فوجی دستہ لتھوانیا پہنچ گیا
-
شام،صوبہ دارعا میں جھڑپیں،88باغی اور سرکاری فوجی ہلاک
-
حسنی مبارک کاہسپتال میں آئے والے حامیوں کو سلام،حامیوں نے سابق صدر کو پھول پیش کیے
-
ینگون،مذہبی سکول میں آگ لگنے کے واقعہ میں 13بچوں کی ہلاکت پر 2 اماموں کو 8سال کی قید کی سزا ،اپریل2013ء میں ینگون میں مسجد سے ملحق سکول میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی
-
برطانوی اور آسٹریلوی بحریہ کی مشترکہ کارروائی ، سمندر میں1032 کلوگرام ہیروئن کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
جنوبی کوریا کے بعد صدر اوباما ملائیشیا پہنچ گئے، گزشتہ 47 سال میں امریکی صدر کا اس ایشیائی ملک کا پہلا دورہ ، واشنگٹن ”اپنے اتحادیوں اور اپنے طرز زندگی کے دفاع کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ ... مزید
-
جاپانی موبائل کیریئر این ٹی ٹی ڈوکومو نے بھارت میں اپنا ٹیلی کام بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
دس برطانوی خواتین اپنے گھربار چھوڑ کر شام میں باغی جنگجووٴں سے ساتھ بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف لڑائی میں شریک ہیں،برطانوی اخبار کا دعوی
-
طالبان نے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کا انتخاب کر لیا ، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی تعداد بڑھانے پر بھی زور ،افغان طالبان کا پاکستانی طالبان دھڑوں کے درمیان فائر بندی کرانے کا دعویٰ ،میران شاہ ... مزید
-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی پالیسی تبدیل،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے عدالتی افسران کے وزارت قانون یا صوبائی محکمہ ہائے قانون میں جانے پر عائد پابندی ختم کر دی ، ہائی کورٹس عدالتی افسران کو ... مزید
-
جوان سے جنرل تک سب بے چین ہیں کہ فوج کو بدنام کر کے ملک و قوم کی کون سی خدمت کی جا رہی ہے: چودھری شجاعت حسین
-
تیل و گیس کی تلاش اور ڈسکوز کی نجکاری اور غیر روایتی برآمدات پر توجہ دی جائے، سماجی تحفظ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے،زرعی شعبے کے لئے سستے قرضے اور ضروری خوردنی اشیاء کی مارکیٹ قیمتوں میں مناسب ... مزید
-
افغان صدارتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی دوسرے مرحلے میں28مئی کو مد مقابل ہوں گے
-
سارک رکن ممالک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں، لاہور میں پہلی ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس کا انعقادخوش آئند ہے ، صدر مملکت ممنون حسین کا ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس2014سے خطاب
-
تمام تجارتی اہداف کی طرف تسلی بخش رفتار سے بڑھ رہے ہیں، خرم دستگیر خان،پاکستان کا تجارتی حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے، کسان بھائی حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی،بھارت ... مزید
-
پہلی سہ روزہ ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ،شرکاء نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلی شہبازشریف کی شاندار کاوش قرار دیا ،تین روز جاری رہنے والی کانفرنس میں سری لنکا اور بنگلہ ... مزید
-
جنگی جنوں،بھارت نے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
-
مجھے فو ج اور میڈیا کے درمیان ثا لثی کرانے کے لیے کہا گیا تو کردا رضرور ادا کر وں گا ، خورشید احمد شاہ ،عمران خان حکو مت مخا لف تحریک چلا نے میں جلد با زی نہ کریں، حا لا ت کسی تحریک چلا نے کی اجازت نہیں ... مزید
-
عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں،شہبازشریف،عام آدمی،کاشتکار،مزدور ااور احساس محرومی کا شکار لوگوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ہم امین بن کر ... مزید
-
ریلوے ٹریکس کی نگرانی کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہیں کیا جا رہا ہے،سعد رفیق ، ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، بہت جلد پاکستان ریلوے کو منافع بخش ... مزید
-
وفاقی ٹیکس محتسب اسلامی دنیا کی سطح پر محتسبان کے فورم کے قیام کیلئے متحرک ہوگیا،دوروزہ کانفرنس 28اپریل سے کرنے کا اعلان،24ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ، ترکی ،سعودی عرب، ایران ،انڈونیشیا اور دیگر ... مزید
-
جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی مارٹر شیلنگ ، کئی مکان تباہ ، شوپیاں میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں ، تین مجاہدین شہید ، ایک بھارتی فوجی ہلاک
-
چوہدری برادران کی دعوت بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن نے قبول کرلی،جلد چوہدری برادران کا مہمان بن کر پاکستان آؤں گا، امیتابھ بچن
-
سندھ اور پنجاب نے غلطی سے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے4 ارب50کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس واجبات وفاق سے واپس مانگ لیے
-
آلو کی پیداوار میں کمی،پاکستان نے آلو درآمد کرنے کیلئے ایک بار پھر بھارت کی جانب دیکھنا شروع کردیا،پاکستان میں اس سال 10لاکھ ٹن آلو کی قلت کا سامنا ہے ،کم از کم 5لاکھ ٹن آلو بھارت سے درآمد کرنا پڑے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.