جب محکمہ ملا تو اس وقت ریلوے آئی سی یو میں داخل تھا ،اب نارمل حالت میں ہے،سعد رفیق،حکومت اور عسکری ادارے ایک ہی پیج پر ہیں،مشرف کا معاملہ آزاد عدلیہ کرے گی ،گفتگو

ہفتہ 26 اپریل 2014 08:11

حید رآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب ان کو ریلوے کا محکمہ دیا گیا تو اس وقت ریلوے آئی سی یو میں داخل تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر اپنی نارمل حالت میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مشرف کا معاملہ ملک کی آزاد عدلیہ کے سامنے ہے اور مشرف کا فیصلہ آزاد عدلیہ ہی کرے گی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا محکمہ جب ان کے سپرد کیا گیا تو اس دوران ریلوے آئی سی یو میں داخل تھا لیکن دس ماہ میں ریلوے کے اندر بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس کے نتیجے میں ریلوے اب پہلے سے زیادہ نارمل حالت میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نجکاری تو ان محکموں کی ہوتی ہے جس کی اصلا نہ کی جا سکتی ہو ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے معاملات میں مسلم لیگ (ن) بھی مداخلت نہیں کرتی لیکن یہ ملک کا اہم محکمہ ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ اس کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرے گی ۔

خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس وقت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نبرذآزما ہے اور حکومت سمیت عسکری ادارے ایک ہی پیج پر ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :