گلگت بلتستان کو دی جانے والی گندم پر وفاقی حکومت کوئی ٹیکس عائد نہیں کررہی ۔چوہدری برجیس طاہر ، وفاق گلگت کے لوگوں کو معیاری اور سب سے زیادہ گندم فراہم کررہا ہے۔عوام سمجھ لیں کہ ہڑتالیں بلا جواز ہیں ۔چند مفاد پرست سیاست دان وفاق کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ۔وہ محض اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں ،پریس کانفرنس

جمعہ 25 اپریل 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)وِفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو دی جانے والی گندم پر وفاقی حکومت کوئی ٹیکس عائد نہیں کررہی ۔گلگت کے لوگوں کو معیاری اور سب سے زیادہ گندم فراہم کررہا ہے۔عوام سمجھ لیں کہ ہڑتالیں بلا جواز ہیں ۔چند مفاد پرست سیاست دان وفاق کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ۔

وہ محض اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت امور کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو کسی معاملے پر تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہاں کے لوگوں کو معیاری گندم فراہم کرنے میں وفاق ہرممکن کوشش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی سیکنڈ ڈیفنس لائن ہے اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔گلگت کے اندر جو لوگ محض اقتدار بچانے کے لئے گندم کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہ ایک مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وہاں کی سکیورٹی ایجنسیز کو تمام حالات سے باخبر کیا ہے۔ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور لوگوں کے مسائل سنیں گے ۔

جلد گلگت جاؤں گا اور وہاں کے لوگوں کو اعتماد میں لوں گا۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) گلگت میں ایک بڑی جماعت ہوگی ۔گندم کے نام پر سیاست کرنے والوں کا عوام خود محاسبہ کریں گے۔حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔عوام جھوٹے اور مفاد پرستوں پر یقین نہ کریں ۔یہ لوگوں کو گمراہ کررہا ہے۔ وفاق نے ہمیشہ گلگت کے لوگوں کے ساتھ ہے اور رہیں گے ۔ہڑتالیں بلا جواز ہیں ۔جو لوگ وفاق اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں وہ مفاد پرست سیاست دانوں سے دور رہیں ۔