چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ، منصوبہ ملکی اقتصادیات کیلئے نہایت اہم ہے، زرعی مقاصد کیلئے پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی: چیئرمین واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم کے مین ورکس پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز ترجیحات میں شامل ہے: چیئرمین واپڈا کی گفتگو،منصوبے کیلئے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے، چیئرمین کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ میں اظہارِ خیال،دو روزہ دورے میں چیئرمین واپڈا نے خواڑ پن بجلی منصوبوں کے علاوہ پٹن اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سائٹس کا بھی دورہ کیا
جمعہ 25 اپریل 2014 08:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے آج دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ ان کے دورے کا مقصد منصوبے کا بذات ِ خود جائزہ لینا اور پراجیکٹ سائٹ پر انفرا سٹرکچر سے متعلق تعمیراتی کام کا مشاہدہ تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے کیونکہ اس کی تعمیر سے زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ، اشد ضروری سستی پن بجلی پیدا ہوگی اور سیلاب سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادیات کے استحکام خصوصاً ملک میں فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے حوالے سے دیا مر بھاشا ڈیم کی اہمیت کے پیش نظر دیا مربھاشا ڈیم کے مین ورکس پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔(جاری ہے)
اپنے دورے میں چیئرمین نے تھور وادی میں زیر تعمیر واپڈا کالونی اور دفاتر ، شتیال بائی پاس اور ہرپن داس میں متاثرین کے لئے زیرِتعمیرماڈل ویلج کا تفصیلی دورہ کیا ۔
چیئرمین نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ کاموں پر تعمیراتی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں بلاتاخیر مکمل کیا جائے۔پراجیکٹ حکام کی جانب سے بریفنگ میں چیئرمین کو بتایا گیا کہ دیامربھاشاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ اس منصوبے سے قومی نظام کو ہر سال 18 ارب یونٹ سے زائد سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 5 ارب یونٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی جبکہ تربیلا، غازی بروتھہ اور چشمہ ہائیڈل پاور سٹیشنوں سے بھی 2 ارب یونٹ زائد بجلی پیدا ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی بدولت تربیلا ڈیم کی عمر مزید 35 سال بڑھ جائے گی۔قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے چلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور بشمول منصوبے کیلئے زمین کی خریداری ، متاثرین کی آبادکاری اور سوشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نے اس امر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی جانب سے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیےٴ۔ چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے دیامربھاشا ڈیم کے تمام معاملات خصوصاً اراضی کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین واپڈا نے چلاس میں دیا مر بھاشاڈیم پراجیکٹ کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور اُن کے جائز مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ۔اپنے دو روزہ دورے میں چیئرمین واپڈا نے دیامربھاشا ڈیم کے علاوہ واپڈا کے دیگر منصوبوں کا بھی دورہ کیا ۔ ان منصوبوں میں الائی خواڑ، خان خواڑ، دبیرخواڑ، کیال خواڑ، پٹن اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 25 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
بھارتی کرکٹ ٹیم فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستان آنے کیلئے تیار ،سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوجائے تو پاک بھارت کرکٹ کی دوریاں ختم ہوسکتی ہیں ،سکیورٹی خدشات ختم ہوجائیں تو پاکستان میں کھیل کے میدان ... مزید
-
پی سی بی نے6رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا،معین خان چیف سلیکٹر مقرر
-
رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ، چارمرتبہ کے فائنلسٹ ڈیوڈ فیررکا سفردوسرے راؤنڈمیں ہی ختم ہوگیا
-
کراچی، شاہد خان آفریدی کی گورنر سندھ سے ملاقات ، گورنر سندھ کی آل راؤنڈر کی کرکٹ کے کھیل میں فارمنس کی تعریف
-
حکومت جمہوری روایات کی مضبوطی اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم،پاکستان میں خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیا جاتا، تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے پریقین رکھتے ہیں کیونکہ علم معاشی ... مزید
-
وزیراعظم آج نصیرآباد میں اوچ پاور پلانٹ ٹو کے نئے بجلی گھر کا افتتاح کریں گے
-
ضمنی انتخابات، لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی ،سوات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا،PS35میں پیپلزپارٹی کے سہیل انورسیال41344،سوات حلقہ PK86سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی15111ووٹ لے کر کامیاب
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پانچ اضلاع کے سکولوں میں ریشنلائزیشن پالیسی کے نفاذ کی منظوری دیدی ، اگلے مرحلے میں صوبے کے تمام سکولوں میں لاگو کردیا جائے گا ، پالیسی کے تحت اساتذہ کو انکی مرضی اور ... مزید
-
گوادر ، وزیراعظم کی گوادر آمد کے موقع بیورو کریسی کو ملنے والا پروٹول بلوچستان کے منتخب نمائندوٴں کو سیخ پا کرگیا ،وزیراعظم نواز شریف کی گوادر آمد کے موقع پر وزراء و مشیر بھی وہاں موجود تھے واپسی ... مزید
-
جدید انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،شعبہ بینکاری اور آئی سی ٹی ماہرین ،شتہ ایک سال کے دوران اے ٹی ایم کی تنصیب میں دس گنا اضافہ ... مزید
-
قصور، رشتے کا تنازعہ، فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد قتل
-
موبائل فون کارڈز پر دگنا ٹیکس لگنے کا امکان ، ایف بی آر کو آئندہ وفاقی بجٹ میں ترمیم کی ہدایت کردی
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر11ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے، کے ایس ای100انڈیکس معمولی اضافے سے28700پوائنٹ کی سطح پر ہی بند ہوا
-
ملبے کا لاپتہ طیارے سے تعلق ثابت نہیں ہوا، آسٹریلوی حکام
-
افغانستان میں ایک خیراتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال میں محافظ کی فائرنگ ، تین امریکی فوجی ہلاک ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت آٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ
-
فلسطینی جماعتوں کی مفاہمت پر اسرائیلی تنقید ،امن مذاکرات معطل کردئیے ،محمود عباس امن مذاکرات کو پیچیدہ بنا رہے ہیں، حماس قاتل دہشت گرد تنظیم ہے جو اسرائیل کی تباہی چاہتی ہے،اسرائیلی وزیر اعظم ،مصالحتی ... مزید
-
مشرقی یوکرین میں فوجی کارروائی، 5 علیحدگی پسند ہلاک ،ایک فوجی اہلکار زخمی
-
شام میں بم دھماکا،جہادی گروپ داعش کا لیڈر 10 ساتھیوں ہلاک
-
برطانوی شہریوں کو شام کے سفر سے روکنے کے لیے مہم ،پولیس حکام کی مسلم خواتین سے پیاروں کو شام جانے سے روکنے کی درخواست
-
امریکا مصر کی فوجی امداد بحال کرنے پر تیار،جان کیری کی مصر میں جمہوری پیش رفت کا سرٹیفکیٹ دینے سے معذرت
-
امریکہ، شراب کے ایک ملعون ڈیلر کو سز اموخر کردی گئی
-
قطر میں گھریلو ملازمو ں کے سا تھ انتہا ئی نا روا سلو ک روا رکھا جا تا ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل، انتہائی کم اجرتوں پر ہفتے میں سو سو گھنٹے کام اور اْنہیں اپنے مالکان کی جانب سے جسمانی اور جنسی تشدد بھی ... مزید
-
پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے کے لیے فوج ، قومی اور صوبائی حکومتیں ایک میز پر ہیں ، ہم سب کا عزم ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے ، نواز شریف، میرے دائیں جانب وزیراعلیٰ بلوچستان اور بائیں ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں فورسز کی کاروائی ،35 شدت پسند ہلاک،15زخمی،11ٹھکا نے تبا ہ،کارروائی میں اسلام آباد، چارسدہ، اور ایف آر پشاور میں ہونے والے حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد گروپ کے کارندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ... مزید
-
کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ معطل ایس ایچ او شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی،دھماکہ کے نتیجے میں شفیق تنولی کے علاوہ ان کے چچا اور کزن بھی جان بحق ہوئے،ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح ... مزید
-
طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا ٹی ٹی پی قیادت سے رابطہ، تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات، حکومتی مطالبات سے آگاہ کیا، تحریک طالبان کا شوریٰ اجلاس سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا ... مزید
-
بہتر مالیاتی انتظام کے بغیر مالی استحکام کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا ،اسحاق ڈار، مالی استحکام اور قرضوں کی ادائیگیوں میں توازن بہتر معیشت کے لئے ناگزیر ہے، ورکشاپ سے خطاب
-
حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، عابد شیر علی ، ماضی میں حکمرانوں نے عوام سے جھوٹے وعدے تو کیئے لیکن توانائی بحران کے خاتمے کیلئے عملی کام نہیں کیا، ملک میں ... مزید
-
چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ، منصوبہ ملکی اقتصادیات کیلئے نہایت اہم ہے، زرعی مقاصد کیلئے پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور سستی پن ... مزید
-
ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی
-
صو بے ریلوے کی زمینیں واپس کر دیں، اگر نہ کیں تو اس کے خلاف سپریم کو رٹ سے رجوع کرنا پڑے گا، خواجہ سعد رفیق،جن لو گوں نے اپنا عہد تو ڑاآئین اور پا کستان بنا نے والوں کو غدار قرار دیا ،اگر ان کے خلاف ... مزید
-
پاکستان میں ایک سال کے دوران 56 مائیں بیٹی پیدا کرنے کے جرم میں قتل کردی گئیں،رپورٹ،2013 میں 800خواتین نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کی جبک،869 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ انسانی حقوق کی رپورٹ ،11 صحافیوں ... مزید
-
امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کا عزم رکھتا ہے،جیمز ڈوبنز ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے تناظر میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج ... مزید
-
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا سابقہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار،پی اے سی کی جانب سے آج تک کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدر آمد و عملدرآمد نہ ... مزید
-
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس کا افتتاحی سیشن، جنوب ایشیاممالک کے وزراء، تنظیموں اور یونینز کے سربراہ کی شرکت،لیبر قوانین کے حوالے سے سات ورکنگ گروپ موجودہ قوانین کا جائزہ ... مزید
-
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے استعمال میں شفافیت لائیں گے،خسارے میں جانے والے منصوبے بند کردیئے جائیں گے، خرم دستگیر خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے،بین الاقوامی سارک کانفرنس میں مقامی صحافی نے شہباز شریف کو جوتا ماردیا،حکومت خود تو اپنی سکیورٹی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرتی ہے لیکن صحافیوں ... مزید
-
مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے،کو ئی پیش رفت نہیں ہو رہی خو رشید شاہ ،حکو مت نے طالبان کے رہا کیے گئے قیدیوں کی فہرست اس وقت تک فراہم نہیں کی ہیں ،حکو مت کو فہرستیں نہ صرف ہمیں بلکہ میڈیا کو بھی فراہم کرنا ... مزید
-
اسلام آباد،سینیٹ قائمہ کمیٹی تحفظ غذائیت و تحقیق کا اجلاس ،80لاکھ ایکٹر زمین پر کپاس کاشت کی جاتی ہے، بیج کی ضروریات چالیس ہزار میٹرک ٹن ہیں ،85فیصد پرائیویٹ سیکٹر سے بیج استعمال کیا جاتا ہے اور آٹھ ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر،نام نہاد انتخابات کا پارلیمانی حلقے میں پہلے مرحلے کا انعقاد،اننت ناگ میں تمام پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار ،حلقے میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال رہی ،عوام گھروں میں محصور،انتخابات ... مزید
-
ای او بی آئی کا ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں سے خریدی گئی اراضی واپس کرنے اور سود سمیت رقم کی ادائیگی کا مطالبہ ، سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کی رپورٹ پر دیگر فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا،عدالت ... مزید
-
پرویز مشرف نے تمام اقدامات وزیراعظم کی ایڈوائس اور کابینہ کی منظوری سے اٹھائے ، فروغ نسیم، پراسکیوشن نے پرویز مشرف کیخلاف غلط فرد جرم عائد کرائی ثبوت نہ دیئے گئے تو کارروائی کالعدم ہوگی ، ریکارڈ ... مزید
-
یورپین یونین پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی خواہشمند ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے،یورپین یونین سفیر
-
مضاربہ سکینڈل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم وصول کی جائے،چےئرمین نیب،لوٹی گئی رقم کی وصولی کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز ،سکینڈل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار ،سکینڈل میں ... مزید
-
گلگت بلتستان کو دی جانے والی گندم پر وفاقی حکومت کوئی ٹیکس عائد نہیں کررہی ۔چوہدری برجیس طاہر ، وفاق گلگت کے لوگوں کو معیاری اور سب سے زیادہ گندم فراہم کررہا ہے۔عوام سمجھ لیں کہ ہڑتالیں بلا جواز ... مزید
-
یو این او ڈی سی کا پاکستان میں انتہائی مہلک دوا عام کرنے کیلئے کوششوں کا انکشاف،پروجیکٹ پاکستان کیخلاف سازش ہے، اے این ایف، پاکستان کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا،مکیسارے گداس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.