وزارتِ خزانہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے30 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی،رقم وزارت پانی و بجلی کے ذریعے بجلی گھروں کو فراہم کی جائے گی ،پاور پلانٹ فرنس آئل خرید کر بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرسکیں گے،ترجمان وزارتِ خزانہ

جمعرات 24 اپریل 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)وزارتِ خزانہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے 30 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،رقم جلد وزارت پانی و بجلی کو ادا کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایاکہ یہ رقم وزارت پانی و بجلی کے ذریعے بجلی گھروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ پاور پلانٹ فرنس آئل خرید کر بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ تیل سے مہنگی بجلی بنانے عوام کو قدرے کم نرخ پر فراہم کرنے سے رواں مالی سال اب تک حکومت 190 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرچکی ہے اور اس مد میں مزید د 30 ارب روپے ایک دو روز میں وزارت پانی و بجلی کو فراہم کر دیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :