متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بعد وفاقی حکومت میں شمولیت بارے سوچ و بچار شروع کردیا، وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومتی پالیسیوں کی کھل کر تعریف کردی، سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات

جمعرات 24 اپریل 2014 07:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بعد وفاقی حکومت میں شمولیت بارے سوچ و بچار شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومتی پالیسیوں کی کھل کر تعریف کی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات بھی کی ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کیلئے بھی پر تول ر ہی ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے روابط بھی بڑ اھانے شروع کردیئے ہیں سیاسی ذرائع اس بات پر کافی متفق ہیں کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں بھی شامل ہوجائے گی اور وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔