یکم مارچ سے9اپریل 2014ء تک پاکستان کی سرزمین پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، چوہدری نثار، پشاور اور اسلام آباد میں2خودکش حملے ، 50 افرادجاں بحق ہوئے، سینیٹ میں تحریری جواب

جمعرات 24 اپریل 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یکم مارچ2014ء سے9اپریل 2014ء تک کے عرصہ میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا جبکہ اس عرصہ میں پشاور اور اسلام آباد میں2خودکش حملے ہوئے ہیں،جن میں 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے تحریری طور پر وقفہ سوالات میں بتایا کہ اسلام آباد خودکش بم دھماکے میں حکومت نے3کروڑ 40لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا جو کہ ادا کردیا گیا ہے اور اس میں29افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں36ملین کا حکومت نے اعلان کیا تھا جو کہ ادا کردیاگیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پشاور بم دھماکے میں21افراد ہلاک ہوئے تھے،اس سلسلے میں وفاقی وصوبائی حکومتوں نے کہا کہ متاثرین کے معاملہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔