عمر اکمل کی شادی کے موقع پر پیش آنے والے بدمزگی ، اکمل برادران نے صحافیوں سے معذرت کرلی ، مہندی خالصتاً فیملی فنکشن ہوتا ہے،میڈیا کو بلایابھی نہیں گیاتھا،ہم لوگ وہاں موجود بھی نہیں تھے، کامران اکمل

جمعرات 24 اپریل 2014 07:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)کرکٹرعمر اکمل کی شادی کے موقع پر پیش آنے والے بدمزگی کے واقعے پر اکمل برادران نے صحافیوں سے معذرت کر لی۔کرکٹر کامران اکمل اورعمراکمل لاہورپریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عمر اکمل کی مہندی کی تقریب میں ہونیوالی بدمزگی پر معذرت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کاکہناتھاکہ مہندی خالصتاً فیملی فنکشن ہوتا ہے،میڈیا کو بلایابھی نہیں گیاتھا،ہم لوگ وہاں موجود بھی نہیں تھے لیکن جو بھی ہوا،انہیں اس پر افسوس ہے۔اور وہ اس پر معذرت خوا ہیں،عمر اکمل کا کہناتھاکہ شادی سے ان کی کرکٹ پرفارمنس پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ پرفارمنس مزیدبڑھے گی۔