بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی ،رافل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اوپرا ہاوٴس میں نمائشی میچ کھیلا،جاپان کے کی نیشی کوری اور اسپین کے ٹومی روبریڈو ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 24 اپریل 2014 07:25

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) بارسلونا اوپن ٹینس میں جاپان کے کی نیشی کوری اور اسپین کے ٹومی روبریڈو ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ رافل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اوپرا ہاوٴس میں نمائشی میچ کھیلا۔بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اوپرا ہاوس میں ہونے والی تقریب میں نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اسٹیج پر بنائے گئے نمائشی کورٹ میں میچ بھی کھیلا اور شائقین کو آٹو گراف دیئے۔ ایونٹ کے دوسرے راونڈ کے پہلے میچ میں جاپان کے کی نیشکوری اسپین کے روبرٹو بٹیسٹا کو چھ ایک، چار چھ اور چھ تین سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔دوسرے میچ میں پانچویں سیڈ اسپین کے ٹومی روبرڈو آسٹریلیا کے مارینکو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :