راشد لطیف نے چیف سلیکٹر نہ بننے کے حوالے سے اپنی زبان کھول دی ،نجم سیٹھی نے کہا تھا دانش کنیریا کی حمایت پر انگلش بورڈ کو تحفظات ہیں ،اینٹی کرپشن کا انچارج بنایا تو انگلش بورڈ کو مسئلہ ہوگا ،انگلش ٹیم پاکستان سے سیریز نہیں کھیلے گی ،راشد لطیف

جمعرات 24 اپریل 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے ملاقات میں ان سے کہا کہ انگلش بورڈ کو ان پر تحفظات ہیں اگر انہیں انٹی کرپشن یونٹ کا انچارج بنایا تو انگلش بورڈ کو مسئلہ ہوگا ۔ سابق وکٹ کیپر اور مایہ ناز پلیئر راشد لطیف نے چیف سلیکٹر نہ بننے کے حوالے سے اپنی زبان کھول دی ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں کہا کہ 26فروری کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات میں چیئرمین نے انہیں کہا کہ دانش کنیریا کی حمایت کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظات ہیں اگر انہیں اینٹی کرپشن کرکٹ کا انچارج بنایا تو انگلش بورڈ کو مسئلہ ہوگا اور انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے سیریز نہیں کھیلے گی اس لئے وہ چیف سلیکٹر نہیں بنے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دانش کنیریا کے سپورٹر نہیں اسے انصاف دلانا چاہتے ہیں دانش کنیریا پر پابندی لگانے میں پی سی بی او ر ای سی بی دونوں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :