انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر98روپے سے تجاوز کر گیا ، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر100روپے کا ہونے میں صرف30پیسے کی دوری پر

بدھ 23 اپریل 2014 08:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان منگل کے روز بھی برقرار رہا جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر98روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر100روپے کا ہونے میں صرف30پیسے کی دوری پر ہے ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق تیل کی درآمدی ادائیگیوں کے باعث منگل کے روز روپے پر دباوٴ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں35پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت خرید 97.75روپے سے بڑھ کر98.15روپے اور قیمت فروخت 97.85روپے سے بڑھ کر98.20روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 99.25روپے سے بڑھ کر99.50روپے اور قیمت فروخت 99.50روپے سے بڑھ کر99.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر5پیسے کم ہو گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 136.75روپے سے کم ہو کر136.65روپے اور قیمت فروخت 137روپے سے کم ہو کر136.95روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر25پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.25روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.50روپے سے بڑھ کر166.75روپے تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای درہم اورسعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5،5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.25روپے سے کم ہو کر27.20روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65روپے سے کم ہو کر26.60روپے ہو گئی ۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدکنندگان کو خسارے سے بچانے کے لئے ڈالرکو 98وپے پر بھی برقرار نہیں رکھ پائی ہے اور انٹربینک سمیت اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا اثر بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کی صورت میں دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :