جنوبی کوریامیں ڈوبنے والے جہاز سے مزید 10 لاشیں نکال لی گئیں ،جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 21 اپریل 2014 07:25

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) جنوبی کوریا کے ڈوبنے والے بحری جہاز سے مزید 10 لاشیں نکال لی گئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کا مسافر بردار جہاز سیوول 4 روز قبل سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ جہاز کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 174 افراد کو بچالیا گیا ہے، تاہم 255 تاحال لاپتا ہیں۔

۔

(جاری ہے)

ادھرجہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،273مسافروں کی تلاش کے کام میں نیوی اہلکار،کوسٹ گارڈز او رمقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ میں جہاز کے اندر انہوں نے تین لاشیں تیرتی ہوئی دیکھی ہیں لیکن وہ انہیں باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ،بحری جہاز کے زیر حراست کپتان پر فرائض میں غفلت اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔