فوج اورنوازشریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیداکردی،اوبامہ انتظامیہ چاہتی ہے فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے ،امریکی اخبار

پیر 21 اپریل 2014 07:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) ایک امریکی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ فوج اورنوازشریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیداکردی،اوبامہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ میں ایک امریکی اخبارکے حوالے سے بتایاگیاہے کہ امریکہ چاہتاہے کہ نوازشریف جمہوری اصلاحات نافذکریں ،نوازحکومت اقتصادی اورتوانائی بحران سے نمٹے ۔

امریکی اخبارکے مطابق فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن حکومت کی مرضی کے بغیرنہیں کرناچاہتی ،جبکہ اوباماانتظامیہ چاہتی ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے ۔امریکی اخبارکاکہناہے کہ ،فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ عدلیہ اورحکومت مشرف سے متعلق ڈیڈلائن عبورنہیں کریگی ،فوج اورنوازشریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیداکردی ہے۔

متعلقہ عنوان :