ملک بھر میں9500سے زائد مریض ایڈز کی بیماری میں مبتلاء ہونے کا انکشاف،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس مہلک مرض کو کنٹرول کرنے میں ناکام

پیر 21 اپریل 2014 07:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے 35کروڑ سے زیادہ بیرونی امدادملنے کے باوجود ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں اضافہ اورملک بھر میں9500سے زائد مریض ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس مہلک مرض کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں،سرکاری دستاویزات کے مطابق پمز ہسپتال میں مجموعی طور پر 1698 مریض رجسٹرڈ ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں3426،سندھ میں2745،خیبرپختونخوا میں1476 اور صوبہ بلوچستان میں 179مریض مختلف ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کا تاحال علاج معالجہ جاری ہے،تاہم گزشتہ3سالوں میں بیرونی ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر نیشنل ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت35کروڑ28لاکھ سے زائد کی امداد گلوبل فنڈ حکومت پاکستان کو دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :