پی آئی اے کو تین برس میں حج آپریشن کی 617پروازوں میں ایک ارب سے زائد کے نقصان کا انکشاف،2011ء میں 765ملین جبکہ 2012 ء میں 401ملین روپے کا نقصا ن ہو ا،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے)کی طرف سے گزشتہ تین برس میں حج آپریشن کے لئے 617پروازوں میں ایک ارب سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔خبر رساں ادارے کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کے مطابق پی آئی اے نے 2011ء میں حج آپریشن کے لئے کل 266پروازوں کے ذریعے 8417ملین روپے آمدنی ہوئے اور 9181ملین ان پر وازوں پر اخراجات ہوئے جس میں ادارے کو 765ملین کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

حج آپریشن 2012کے لئے پی آئی اے نے کل 202پروازوں کے ذریعے 8128ملین روپے آمدنی حاصل کی اور 8529ملین روپے اس آپریشن پر خرچ کیے گئے جس میں ادارے کو 401ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس کے برعکس گزشتہ برس حج آپریشن کے لئے 149پروازوں کے ذریعے پی آئی اے کو 6591ملین روپے آمدن حاصل ہوئی جس میں 6468روپے اس آپریشن پر خرچ کیے گئے اور ادارے کو اس مرتبہ 123ملین روپے کا منافع ہوا ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین برس میں مذکورہ آپریشن پر پی آئی اے کو 1043ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :