حکومت سندھ کامشرف کے کراچی میں سکیورٹی اخراجات وفاقی حکومت سے مانگنے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ نے سمری تیار کرنا شروع کردی

پیر 21 اپریل 2014 07:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) حکومت سندھ نے سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی میں سکیورٹی کے انتظامات پر وفاقی حکومت سے اخراجات مانگنے کے لئے رابطہ کرے گی۔ تین ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تین بم پروف گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں بھی سکیورٹی میں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کی سکیورٹی کے تمام تر اقدامات کے حوالے سے اخراجات مانگے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات آئیں گے سندھ پولیس کی اضافہ نفری دیگر جگہوں سے ہٹا کر مشرف کے لئے بھجوانی پڑے گی وزارت داخلہ سندھ کے افسران بھی اس معاملے میں مصروفیت میں اضافہ ہوجائے گا۔

ان سارے سکیورٹی معاملات پر اخراجات سندھ حکومت اکیلے برداشت نہیں کر سکتی اس لئے وفاقی حکومت سے اس کے باقاعدہ اخراجات وصول کرنے کیلئے سندھ حکومت رابطہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :