حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم ،مذاکراتی عمل آگے بڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، طالبان سے ابھی براہ راست رابطہ نہیں ہوا،نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت

پیر 21 اپریل 2014 07:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)رکن طالبان رابطہ کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، مذاکراتی عمل آگے بڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، تاہم ابھی طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ دونوں جانب سے مشکلات آڑے آرہی تھیں تاہم ان میں خاصی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس پر امید ہے کہ جلد ملاقات کے بعد کامیابی حاصل ہوگی تاہم تاریخ اور وقت کا تعین ابھی کیا جارہا ہے۔

پرفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے دونوں جانب سے ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو مفید ثابت ہوگا۔ملاقات سے قبل طالبان کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت ہوگی ۔ پروفیسر براہیم کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آگے بڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، تاہم ابھی طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :