پنوعاقل،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم،ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 42 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

پیر 21 اپریل 2014 07:30

پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)وی آئی پی گیٹ شا ن پٹرول پمپ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم 42 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 8 بچے7 خواتین بھی شامل ہیں، حادثہ رات ڈھائی بجے پیش آیا، جائے وقوعہ پر قیامت صغرا کا منظر، کوچ میں پھنسے ہوئے 6 افراد نے بروقت امداد نہ ملنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگئے عینی شاہدین،ڈی ایس پی پنوعاقل لیاقت علی عباسی نے پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹروے پولیس، ایدھی ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا، تعلقہ اسپتال میں ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کے باعث مزید 8 افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل اسپتال،سول اسپتال،، سکھر سمیت سی ایم ایچ پنوعاقل میں منتقل کرایا گیا، مسافروں کی مدد کے لیے شہر کے معززین سمیت پی پی رہنما آفتاب سرو، حاجی غلام مصطفیٰ ، غلام قادر شیخ سمیت سینکڑوں شہری مدد کے لیے پہنچ گئے، 20 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے ، اسپتال ذرائع، المناک حادثہ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر ایس ایس پی سے حادثہ کی تفصیل معلوم کرلی حادثہ کا کیس ابھی تک داخل نہیں کیا ہے، ڈی ایس پی پنوعاقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے مسافر کوچ نمبر BSG-6682 چوہدری ایکسپریس جو کہ کراچی کی جانب جارہی تھی جو کہ پنوعاقل قومی شاہراہ پر واقع وی آئی پی گیٹ(فوجی چھاونی)شان پٹرول پمپ کے سامنے ٹرالر نمبر TLF 336 سے غلط سائید سے اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں مسافر کوچ ڈائیور سمیت 42 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں طاہر خان، خالد علی، قاضی یاسین، ارشاد، حفیظ، سجاد، قاسم، علی مریم، فوزیہ، نسرین، فرحانہ، طاہرہ، سکینہ، فاطمہ، شامل ہیں، ان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں، فوت شدگان کا اکثر ڈیرہ غازی خان، ملتان، خیرپور،کوٹ اڈو، کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں سے تعلق ہے، جبکہ اس افسوس ناک واقعہ میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جن میں 7 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پنوعاقل تعلقہ اسپتال پنوعاقل میں ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے بناء پر 8 افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی، جائے حادثہ پر عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ آج صبح ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا، دوسری جانب ڈی ایس پی پنوعاقل لیاقت علی عباسی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد میں لگ گئے، ڈی ایس پی پنوعاقل نے میڈیا کو بتایا کہ اس افسوس ناک حادثہ پر دکھ ہوا ہے اور پنوعاقل کے سیاسی سماجی شہریوں نے بھرپور مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :