دانش کنیریا کیساتھ کرکٹ کھیلنے پر وہاب ریاض نے بورڈ سے معافی مانگ لی

پیر 21 اپریل 2014 07:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2014ء)تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کے ساتھ میچ کھیلنے پر وہاب ریاض نے بورڈ سے معافی مانگ لی جبکہ دیگر کھلاڑیوں انجانے میں کھیلنے کی وضاحتیں پیش کر دیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں سمیت کئی کرکٹرز نے امریکہ میں ایک نمائشی فرینڈ شپ کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں دانش کنیریا بھی ان ایکشن دکھائی دئیے جس کی وجہ سے یہ ایونٹ متنازعہ ہو گیا ۔

پی سی بی نے دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر تمام کرکٹرز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کو چارج شیٹ کیا جس پر وہاب ریاض نے باقاعدہ معافی مانگ لی جبکہ ناصر جمشید ، فواد عالم ، شاہ زیب حسن اور عبدالرزاق وضاحتیں پیش کر رہے ہیں کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ وہاں دانش کینریا بھی کھیل رہے ہیں ، لہٰذا ان کا کوئی قصور نہیں۔

متعلقہ عنوان :