سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے سرکی قیمت پھر مقرر کرنے کا فیصلہ ،ملزمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز، سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)سندھ حکومت نے ایک بار پھر لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھیجی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ نکلوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے اس سے پہلے بھی دونوں ملزمان کے سرکی قیمت 50 ، 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی جو بعد میں واپس لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :