یکم مئی کوورلڈبینک میں پاکستان ڈے ہوگا،فوج کوکہیں بھیجاہے نہ بھیجیں گے ، اسحاق ڈار،کوئی پرائیویٹ طورپربھرتیاں کرکے لے جائے تواسے روکانہیں جاسکتا،تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سے متعلق فیصلہ بجٹ میں ہوگا،ٹیکس ریٹ کی بات نہیں کی ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ۔ پیپلزپارٹی سے مل کرہم نے جدوجہد کی اوراس کی ایک تاریخ ہے ،ہم مشرف کے خلاف اٹھارویں ترمیم اوردیگرکئی معاملات میں اکٹھے رہے، فوج اورحکومت ایک ہی پیج پرہیں ،فوج معیشت ،مذاکرات اوردیگرمعاملات میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 18 اپریل 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ یکم مئی کوورلڈبینک میں پاکستان ڈے ہوگا،فوج کوکہیں بھیجاہے نہ بھیجیں گے ،کوئی پرائیویٹ طورپربھرتیاں کرکے لے جائے تواسے روکانہیں جاسکتا،تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سے متعلق فیصلہ بجٹ میں ہوگا،ٹیکس ریٹ کی بات نہیں کی ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ پیپلزپارٹی سے مل کرہم نے جدوجہد کی اوراس کی ایک تاریخ ہے ،ہم مشرف کے خلاف اٹھارویں ترمیم اوردیگرکئی معاملات میں اکٹھے رہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج اورحکومت ایک ہی پیج پرہیں ،فوج معیشت ،مذاکرات اوردیگرمعاملات میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔جمعرات کوڈیفنس کمیٹی قومی سلامتی کااجلاس تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے جوکیاتھااپنے ٹارگٹ وقت پریاوقت سے پہلے حاصل کررہے ہیں ،ڈالر111روپے تھاجواب 98روپے کاہوگیاہے آج دنیااعتمادکرتی ہے روپے کی قدرمیں اضافے کے بعدچودہ صنعتوں سے قیمتوں میں کمی کرنے کاکہاہے کہ ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدکرائے بھی کم ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے ماضی کاتھوڑاساتجربہ ہے ۔1999ء میں ہماری حکومت کاخاتمہ ہواتوڈالر52روپے تھا،26جنوری کووزیراعظم نے کہاتھا ڈالر98پرلادیں توشاباش دوں گا،ڈالرکی قیمت مزیدنیچے آنے سے ایکسپورٹرزکونقصان ہوگا۔اسحاق ڈارنے کہاکہ ہم نے دنیاسے پاکستان کی معیشت سے جنگ لڑی اوران لوگوں کوشکست دی جوپاکستان کوڈیفالٹرکرناچاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ 31دسمبرکے ٹارگٹ کوکم کردیاہے ہم 30 ستمبرتک ریزوزکو16ارب ڈالرتک لے جائیں گے ۔

نوازشریف امدادنہیں تجارت کوترجیح دینے کی بات کرتے ہیں ۔سعودی عرب نے جوڈیڑھ ارب ڈالردیاہے وہ ایک تحفہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 8ماہ میں ہماری پرفارمنس دیکھی یکم مئی کودنیاجب مزدوروں کادن منائے گی توورلڈبینک میں پاکستان ڈے منایاجائیگااس دن ایک بلین ڈالرقرض داسوپاورپراجیکٹ کے لئے 600اورسندھ کے واٹرسسٹم کے لئے 100ملین ڈالرمنظوری دی جائے گی ۔

یہ قرض 25سال کیلئے اور2فیصدسودپرہے ۔اس کے علاوہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،اسلامک بینک نے بھی قرضوں کی آفرکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب ڈالرصرف تحفہ ہے اس کوواپس کرناہے نہ اس کے بدلے کوئی ڈیل ہوئی ہے ،ہماری فوج کسی بھی ملک نہیں جارہی تاہم اگرپرائیویٹ طورپرکوئی بھرتیاں ہوں تواس پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے بجٹ میں تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصداضافہ کیاتھاآئندہ بجٹ میں بھی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ ہوگااوراس کافیصلہ کابینہ اوروزیراعظم کریں گے ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ میں نے چاردن میں 45اجلاس کئے ہیں میں نے ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کاکہناجیسے ٹیکس ریٹ لکھ دیاگیاہے جوکہ غلط ہے ،ہم نے ٹیکس ڈائریکٹری چھاپ دی ہے ،اب ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کون لوگ ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،لیکن ٹیکس ادانہیں کرتے ،ہم ان لوگوں کونوٹسزبھیج رہے ہیں ۔ایک سوال پرکہاکہ بھارت کوپسندیدہ ملک نہیں قراردے رہے بلکہ مذاکرات کے ذریعے کشمیرکے مسئلے سمیت تمام امورپربرابرکی سطح پربات ہوگی اورہم تجارت کوبڑھانے کی بات کریں گے