خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات،معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے پر اتفاق ،پیسکو اوور بلنگ سے اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کروانے کا پابند ہوگا ،جہاں میٹرز نہیں لگے وہاں ہنگامی بنیادوں پر میٹرزلگائے جائیں گے جہاں سٹاف کی کمی ہے اسے فوری پورا کیا جائے گا ،تاہم عوام صحیح بل ادا کرنے کے پابند ہوں گے،ملاقات میں اتفاق

جمعہ 18 اپریل 2014 06:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء ) خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات ،معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے پر اتفاق ،پیسکو اوور بلنگ سے اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کروانے کا پانبد ہوگا ،جہاں میٹرز نہیں لگے وہاں ہنگامی بنیادوں پر میٹرزلگائے جائیں گے اور جہاں سٹاف کی کمی ہے اسے فوری پورا کیا جائے گا ،تاہم عوام صحیح بل ادا کرنے کے پابند ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات ہوئی جس میں اس سنگین مسئلہ کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا ،ملاقات میں یہ طے پایا کہ پیسکو اوور بلنگ سے مکمل اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کرنے کا پانبد ہوگا ، جہاں جہاں میٹرز نہیں لگے وہاں نئے میٹرز کی فوری تنصیب یقینی بنائی جائے گی ،اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ،اور عوام بھی صحیح بلوں کی ادائیگی کے پابند ہوں گے، ملاقات میں شانگلہ بشام کو خان خوڑ ڈیم سے بجلی دینے کیلئے 132کے وی اے گرڈ سٹیشن پر کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے اور کام کی رفتار تیز رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ، اس سلسلے میں کل اسلام آباد میں واپڈا اور پیسکو حکام کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ،بعد ازاں انجینئر امیر مقام نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام ایک ہیں ،حکومت بھی عوام کی ہے ،عوامی نمائندے جو بھی فیصلے کریں گے وہ عوام کے اور ملکی مفاد میں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے اور اس کے ادارے بھی عوام کے ہیں لہذا عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ،اور ایک دائرہ کار میں رہیں ،بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد پیسکو کی ٹیم عوامی نمائندوں کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی اور ہر علاقے میں مسائل عوامی نمائندوں کے ہمراہ موقع پر حل کئے جائیں گے ،