زرداری نواز شریف ملا قات میثاق جمہو ریت معاہدے کا فا لو اپ ہے، سیا ستدانوں کے درمیان ملا قا تیں جا ری رہنی چا ہئیں،خو رشید احمد شاہ،حکو مت طالبان سے مذکرات کر رہی ہے تو کرے، اگر اس کے بعد بھی حا لات ٹھیک نہ ہو ئے تو قدرتی طور پر ایکشن ہو گا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2014 06:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ زرداری نواز شریف ملا قات محترمہ بے نظیر بھٹو کے میثاق جمہو ریت معاہدے کا فا لو اپ ہے سیا ستدانوں کے درمیان ملا قا تیں جا ری رہنی چا ہئیں اور ایسا کو ئی گیپ نہیں آنا چا ہیئے جس سے فا ئدہ کو ئی اور اٹھا لے سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت طالبان سے مذکرات کر رہی ہے اور اس کے ذریعے اپنی حجت پو ری کرنا چا ہتی ہے تو کرے اگر اس کے بعد بھی حا لات ٹھیک نہ ہو ئے تو قدرتی طور پر ایکشن ہو گا ان کا کہنا تھا کہ نواز زرداری ملا قات میں کھل کر با تیں ہو ئی ملکی صورتحال اور طا لبا ن سے مذاکرات پر میاں نواز شریف نے اعتماد میں لیا اور تحفظ پا کستان آرڈیننس پریقین دہا نی کرا ئی ہے کہ اس میں ملکی و قومی مفاد میں جو ترمیم ہو گی وہ لا ئی جا ے گی اور انہوں نے زاہد حامد سے کہا ہے کہ وہ اس پر دوسری پا رٹیوں سے بھی ملیں خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملا قا ت میں پیپلز پا رٹی کی قیا دت نے بھی حکو مت کو مذکرات کے حوا لے سے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ان کا کہنا تھا کہ دو نوں رہنما ؤں کے درمیان ملاقات میں سندھ کے ایشوزپر بھی با ت ہو ئی اور میاں صا حب نے ان پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ہے خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صا حب نے اپنے دور حکومت میں برادرملک چین کے ساتھ جو معاہدے کیے تھے حکو مت ان کو اسی طرح جا ری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملا قا ت میں یقین دہا نی کرائی ہے کہ وہ کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ہیں تنخواہوں میں تیس فیصد اضا فے کے حوا لے سے میری بھی وفا قی وزیر خزانہ سے با ت ہو ئی ہے امید ہے کہ اس کے حو صلہ افزا نتا ئج نکلیں گے ان کا کہنا تھا کہ ملا قا ت میں پاک ایران گیس پا ئیپ لا ئن معا ہدے کے حوا لے سے کو ئی با ت نہیں ہو ئی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکو مت اس پر کیا کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :