بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 21 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

جمعرات 17 اپریل 2014 06:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 21 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔بھارت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والوں میں 18 ماہی گیر اور تین عام قیدی شامل ہیں۔ رہا کئے جانے والے افراد کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

رہا ہونے والے قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔ واطن واپس پہنچنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ قیدیوں کا کہنا تھا کہ بھارت جیلوں میں ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا اور شکایت کرنے پر انہیں مزید تنگ کیا جاتا تھا۔ رہا ہونے والے افراد نے بتایا کہ قید میں انہوں نے بڑا سخت وقت گزارا ہے لیکن اب وطن واپسی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :