ترجمان وزارت خزانہ کی سپیکٹرم نیلامی اوربولی کے عمل میں کسی بھی نمائندہ کی موجودگی کی اطلاعات کی تردید

بدھ 16 اپریل 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)وزارت خزانہ کے ترجمان نے سپیکٹرم نیلامی میں وزارت خزانہ کے ملوث ہونے اوربولی کے عمل میں کسی بھی نمائندہ کی موجودگی کی اطلاعات کی تردیدکردی ہیں ۔منگل کووزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے سپیکٹرم کی نیلامی اوربولی کے عمل میں بین الاقوامی خبررساں ادارے رائیٹرزکی جانب سے فراہم کردہ خبرکی تردیدکرتے ہوئے اس کوبے سروپاقراردیدیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خزانہ نے موٴقف اختیارکیاکہ سپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے بولی کے عمل کے دوران فنانس ڈویژن کاکوئی نمائندہ موجودنہیں تھانہ ہی وزیرخزانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کسی نے کوئی بیان دیا۔ترجمان وزارت خزانہ کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اکیلے بھی سپیکٹرم نیلامی اوربولی کے موضوع کومتعلقہ قوانین کے مطابق حل کررہی ہے اوراس حوالے سے ایک تردیدی بیان علیحدہ سے جاری کرچکی ہے ۔ترجمان کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی اے مذکورہ خبرکی تردیدکرتی ہے اوراس میں بیان کردہ دعووٴں کوحقیقت سے دورقراردیتی ہے ۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متعلقہ وزارت نے بھی خبرکے موادکی ذمہ داری سے مکمل طورپرانکارکیاہے ۔