بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیاکیاجارہا ہے،گرفت میں آنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جا ئے گا، عابد شیر علی،”بھانت بھانت“ کی بولیاں بولنے والے سیاسی مخالفین خود ہی اپنی موت مر جائیں گے، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کمرکس کر دن رات کام کیا جا رہا ہے،توانائی کے بحران سے مستقل چھٹکارا حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،سینئر صحافیوں سے گفتگو

منگل 15 اپریل 2014 06:40

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف اس حد تک شکنجہ تیاکیاجارہا ہے کہ گرفت میں آنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جا ئے گا۔ ”بھانت بھانت“ کی بولیاں بولنے والے سیاسی مخالفین خود ہی اپنی موت مر جائیں گے، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کمرکس کر دن رات کام کیا جا رہا ہے۔

توانائی کے بحران سے مستقل چھٹکارا حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور سے لاہور واپس جاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں سہیل اور میاں نصیر کے ہمراہ اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عابد شیر علی نے کہا کے مخالف سیاسی شعبدہ باز ہماری کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں اور مختلف چینلز پر بیٹھ کر عوام کو ورغلانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر وہ لوگ عوام اور ملک سے اتنے ہی مخلص ہیں تو مخالفت برائے مخالفت کا وطیرہ اپنانے کی بجائے مسائل کا عملی حل پیش کریں ، حکومت اُن کے ہر اچھے اقدام کو دل وجان سے قبول کریگی ۔ دہشت گردی کے خاتمے اورمستقل امن و امان کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، جس کے بہت اچھے اور دُور رَس نتائج جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات پر اِداروں میں کوئی تناوٴ یا اُلجھاوٴ کی کیفیت نہیں ، یہ سب مخالفین کا پروپیگنڈ ہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت کی بقاء او ر استحکام میں ہے ، پچھلے سالوں میں ہم نے جمہوریت کے علاوہ جتنے بھی تجربات کر لئے ہیں اَب دوبارہ ملک کا اُن ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا۔ جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرنے والے عناصر کو ماسوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :