شکار کے موسم میں یو اے ای شاہی خاندان کے13 افراد کوشکار کی اجازت دینے کا انکشاف، کوئی عقاب درآمد یا برآمد نہیں کیا گیاصرف تلور کا شکار کیاگیا،ذرائع وزارت خارجہ

پیر 14 اپریل 2014 06:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)گزشتہ سال شکار کے موسم میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے13 افراد کوشکار کی اجازت دی گئی تاہم کوئی عقاب درآمد یا برآمد نہیں کیا گیاصرف تلور کا شکار کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان تلور کا شکار کرنے آتے ہیں اور اس کے لئے مقرر کردہ معیار ہے جو ضابطہ اخلاق کہلاتا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے مختص علاقہ میں سفارت خانوں کے لوگوں کو بھیج دیا جاتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شکار کرنے کی اجازت بازی گری کے ذریعہ کی جاتی ہے اور آتشیں اسلحہ کا استعمال ممنوع ہے۔

متعلقہ عنوان :