خراٹے انسان کو ذیابیطس کا مریض بھی بناسکتے ہیں،فرانسیسی تحقیق

پیر 14 اپریل 2014 06:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند میں نظام تنفس کے متاثر ہونے کا عمل یا عام الفاظ میں خراٹے انسان کو ذیابیطس کا مریض بھی بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق نیند کی کمی یا سانس میں ہلکا توقف دن بھر انسان کو تھکاوٹ کا شکار بنائے رکھتا ہے جبکہ اس سے دیگر سنگین طبی مسائل جیسے امراض قلب، مایوسی اور موٹاپے کا خطرہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند اور شوگر لیول کے درمیان تعلق موجود ہے اور شدید نوعیت کے خراٹے ہیموگلوبن کی مقدار کو کم کردیتے ہیں جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔