پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی تعاون کانفرنس آج شروع ہوگی،وزیرتجارت خرم دستگیر افتتاح کریں گے،200سے زائد اقتصادی ماہرین کی شرکت متوقع

پیر 14 اپریل 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) پاکستان‘ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں قازقستان‘ ازبکستان‘ کرغزستان اور ترکمانستان کے درمیان زرعی مصنوعات‘ فارماسیوٹیکل‘ ٹیکسٹائل‘ چمڑے کی مصنوعات اور تعمیراتی شعبے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تین روزہ کانفرنس (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں سرکاری و نجی شعبے کے 200 اقتصادی ماہرین وسطی ایشیائی ریاستوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کا جائزہ لینے کے معاملے پر اظہار خیال کریں گے۔ امریکی امدادی اداروں اور یو ایس ایڈ وزارت تجارت اور راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے اشتراک سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بزنس ٹو بزنس نیٹ ورک کو فروغ دینے اور خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :