جون تک چار ہزار دو سو پچاس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی، عابد شیر علی ،سابق حکومت کے فرسودہ سودے ختم کر کے pay and take کی بنیاد پر معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے،گڈو پاور پروجیکٹ،اچ پاور پلانٹ،نندی پور پاور پروجیکٹ،دوبیرہائڈریل پاور پروجیکٹ سے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، راجہ رینٹل نے چوبیس روپے فی یونٹ بجلی خرید کر کروڑو ں اربوں روپے کک بیکس کی صورت میں وصول کئے ماضی کی حکومتوں نے سسٹم کو تباہ کر دیا ،پی ایم ایل(ن) کی حکومت نے سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے ، شیخ رشید شیخ چلی بن کر ٹاک شوز میں طوطے کی طرح فالیں نکالنے پر لگے ہوئے ہیں انکے حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا گیلپ سروے میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ، جلسہ عام سے خطاب

پیر 14 اپریل 2014 06:50

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی کرپشن کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے انکے کئے گئے فرسودہ سودے ختم کر کے pay and take کی بنیاد پر معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جون تک چار ہزار دو سو پچاس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی، گڈو پاور پروجیکٹ،اچ پاور پلانٹ،نندی پور پاور پروجیکٹ،دوبیرہائڈریل پاور پروجیکٹ سے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی راجہ رینٹل نے چوبیس روپے فی یونٹ بجلی خرید کر کروڑو ں اربوں روپے کک بیکس کی صورت میں وصول کئے ماضی کی حکومتوں نے سسٹم کو تباہ کر دیا پی ایم ایل(ن) کی حکومت نے سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرڈ اسٹیشن دیپالپور کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے حکومت پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے انرجی سیکٹر میں تیس ارب ڈالر انوسٹ کر نے کی یاد داہشت پر دستخط کئے ہیں تربیلہ ایکسٹینشن فور سے چودہ سو دس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اڑھائی سال میں جبکہ داسو پاور پروجیکٹ سے پینتالیس سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ بھی تیار ہے دیامیر ، بھاشا ڈیم ،کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے پچیس ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ،گدانی پاور پروجیکٹ میں کوئلہ سے چھ ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ چائنہ کی مدد سے اسی سال شروع کر دیا جائے گا کسانوں کو چودہ روپے کی بجائے دس روپے چونتیس پیسے فی یونٹ کے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے سے زائد نہ ہوگا بجلی چوروں کی اب ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہ ہے بجلی چوروں کے معاملے پر میڈیا کے ساتھ پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں صحافیوں کی حق سچ کی زبان اب نہیں رک سکتی ،پی ایم ایل این صحافیوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید شیخ چلی بن کر ٹاک شوز میں طوطے کی طرح فالیں نکالنے پر لگے ہوئے ہیں انکے حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا جبکہ گیلپ سروے میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ماضی کی حکومتوں نے دس سال میں وہ نہیں کیا جو ہم نے دس ماہ میں کر دکھایااٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی نحوست کے سائے براہ راست کسانوں اور صنعت کاروں پر پڑ رہے تھے نواز شریف نے پیپلز پارٹی کا پانچ سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کا گند ختم کیا جس کے باعث سترہ سو میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوئی جلسہ عام میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤمحمد اجمل خاں نے سپاس نامہ پیش کیاجبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو ارشد رفیق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔