کوریا کے وزیراعظم جونگ ہانگ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جنوبی کوریا کی برآمدات 1960ء میں 50ملین ڈالر سے آج 560بلین ڈالر ہو گئیں، احسن اقبال ،جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ پاکستان کی بہتر اقتصادی ساکھ کا مظہر ہے ،جنوبی کوریا کے صدر ا ستقبال کے موقع پر گفتگو

پیر 14 اپریل 2014 06:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء) کوریا کے وزیراعظم جونگ ہانگ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے انہیں پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا۔ اتوار کی سہ پہر کوریا کے وزیراعظم 4 روزہ دورے پر اسلام اباد پہنچ گئے ہیں ان کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔

وہ آج وزیراعظم نواز شریف ‘ صدر ممنون حسین اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کے دورہ پاکستان کے دوران پاک کوریہ کے مابین مختلف معاہدون پر دستخط کئے جائیں گے اور ایم رویو بھی کئے جائیں گے ۔ کوریا کے وزیر اپنے دورے کے دوران پاک کو یہ اکنامک فورم سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس وقت کوریا کی مختلف کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور مزید سرمایہ کاری کیے جانے کا مکان ہے۔

(جاری ہے)

ادھروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و تر قیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں جنوبی کوریا سے بہت کچھ کہنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی برآمدات 1960ء میں 50ملین ڈالر سے آج 560بلین ڈالر ہو گئیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر جنگ یانگ وان کے نورخان ائر بیس پرا ستقبال کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس دوران 200ملین ڈالر سے 25بلین ڈالر کر سکا ۔ سیاسی استحکام ، تعلیم اور بہتر اقتصادی ایجنڈا نے فرق ڈالا ۔ جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ پاکستان کی بہتر اقتصادی ساکھ کا مظہر ہے ۔