حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں ،اب بات نہیں عوامی ٹیک اوور ہو گا، عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران جہنم کی آگ سے اپنی بھوک مٹا رہے ہیں، 11مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس دن انقلاب کا لائحہ عمل دونگا، ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 13 اپریل 2014 05:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس دن انقلاب کا لائحہ عمل دوں گا۔ حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں اور یہ سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ اگر حکمرانوں کو مزید 6ماہ مل گئے تو ملک برباد ہو جائے گا اورسنوارے جانے کے قابل نہیں رہے گا ۔
طالبان مذاکرات اور پرویز مشرف کے ٹرائل کی آڑ میں حکمران قومی اداروں کی نج کاری کے ذریعے اربوں کما رہے ہیں۔آئین کی معطلی کا مقدمہ 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے،ممبران کی تنخواہیں بے پناہ جبکہ غریب عوام مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن،بد امنی اور دہشت گردی کی چکی میں پس رہی ہے ۔(جاری ہے)
سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں ،اب حکمرانوں سے بات نہیں عوامی ٹیک اوور ہو گا ۔
دہشت گردوں نے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو تحفظ دیا اب حکمران ان کو محفوظ علاقہ دینا چاہتے ہیں۔ تھر میں موت کا راج ہے اور ملک کے کروڑوں گھرانے تھر بن چکے ہیں اورسندھ میں ثقافت اور پنجاب میں یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور دھوکہ دہی ہو رہی ہے۔عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران جہنم کی آگ سے اپنی بھوک مٹا رہے ہیں ۔پرویز مشرف کامقدمہ ذاتی عناد پر بنایا جا رہا ہے ۔ فوج کا مورال کم کیا جا رہا ہے جو ایک بہت بڑی سازش ہے جس کا سکرپٹ باہر لکھا گیا ہے ۔ ایک درجن ممالک میں موجودہ حکمرانوں کے دس ارب ڈالرز کے کارخانے ،سپر مارکیٹس،پلازے اور محلات ہیں ۔یہ انڈین سرمایہ کار ٹاٹا اور برلاس بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ وہ گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے کینڈا سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے اپنے ممبران کی تنخواہوں میں تو بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ عوام کو مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن،بد امنی اور دہشت گردی کے مسائل میں دھکیل دیا ہے ۔قومی اداروں میں من پسند افراد کی تقرریوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ حکمران ہر ادارے کے سربراہ سے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں ۔عوامی مسائل پر حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں۔آج کے حکمران جن کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعوی کرتے تھے آج ان سے مل کر کرپشن کو دوام دے رہے ہیں ۔ پاکستان کے ظالم حکمرانوں نے ٹیکس چوری اورغریب عوام کو بے روزگاری دے کر قومی دولت کو لوٹ کر بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین کی بات کرنے والے خود آمریت کی پیداوار ہیں ۔اگر آئین کی معطلی کا مقدمہ بنانا ہے تو 12اکتوبر 1999ء سے بنایا جائے ۔پھر جو کوئی بھی اس میں شریک جرم ہو بلا تفریق ٹرائل کیا جائے ۔جن ججز نے آئین معطل کرنے کو جائز قرار دیا اور جن سیاستدانوں نے اس عمل کو تحفظ دیا ان سب پر مقدمہ چلنا چاہیے ۔اس طرح عدالت میں گھس بیٹھیے سیاست دان جج کے خلاف بھی مقدمہ چلنا چاہیے جس نے اسی پرویز مشرف سے دوہرا حلف لیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات فراڈ ہیں ۔50ہزار معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والوں سے مذاکرات قوم سے دھوکہ ہیں ۔ماورائے قانون دہشت گرد قیدیوں کی رہائی بارے قوم کو بتایا جائے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی حالت یہ ہے کہ ایک درجن سے زیادہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں سفیروں اور ہائی کمشنروں کی خالی اسامیاں حکمرانوں کے وفاداروں کیلئے منتظر ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کرپٹ حکمران پاکستان میں خاندانی بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں ۔اسکی واضح مثال ہے کہ اس وقت حکمران گھرانے کے 20افراد اس حکومت کو چلا رہے ہیں۔اتوار 13 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان،ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، نجم سیٹھی ، محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی ... مزید
-
میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہئے، سلمان بٹ،اپنی غلطی کی سزا پوری کررہے ہیں اور عائد پابندی 2015 میں ختم ہوگی،میڈیا سے بات چیت
-
آئی او سی کی وارننگ، پاکستان اولمپکس پر پابندی نہیں لگنے دینگے، اختر گنجیرا، اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہوئی تو ملک کی بد نامی ہوگی‘ ڈی جی سپورٹس بورڈ
-
خیبرپختونخواہ کے نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان 15 اپریل کو شام پانچ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے
-
کراچی،آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس،امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز کے سلسلے میں پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
لاڑکانہ‘ جونیجو برادری کے درمیان مسلح تصادم‘ 3 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی، جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے‘ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی ‘ ایک ڈرائیور شامل
-
اسلام آباد ، پنجاب، چھ گھنٹے سی این جی سٹیشن کھلنے کے باوجود صارفین کو مشکلات کا سامنا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ و گیس پریشر میں کمی کے باعث گھنٹوں انتظار کے بعد بھی سی این جی کا حصول مزید مشکل ہو گیا ، ہفتے ... مزید
-
پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش ،8کروڑ روپے کے منصوبے منظور ، فیملی سویٹس کے رنگ و روغن پر 47 لاکھ 49 ہزار روپے منظور ہوئے ، رپورٹ
-
ایف بی آر محاصل وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام،مارچ کے مہینے میں 215 ارب کا ہدف تھا‘ 209 ارب اکٹھے ہوسکے
-
مریدکے، مسافر ویگن الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ،بد قسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آبادآرہی تھی کہ کمزور ٹائر پھٹنے سے قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری
-
صوبہ ہزارہ کا مطالبہ نسلی و لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، صوبے کے قیام سے وفاق مضبوط ہو گا،سردار محمد یوسف، قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا آئینی ترمیمی بل پیش کیا جائے گا صوبہ ... مزید
-
حوا کی بیٹیوں کو انصاف کب ملے گا،؟،ساہیوال میں لڑکی سے چھ افراد کی زیادتی ،بدین میں بچی زیادتی کے بعد قتل ،گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کوایک شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا
-
لاپتہ طیارے کی تلاش طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، آسٹریلوی وزیر اعظم
-
غربت سے متعلق عالمی اعداد و شمار میں ایک تہائی کے قریب عدد کو شامل نہیں ، ماہرین
-
جی20وزرائے خزانہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ، مشترکہ اعلامیہ جاری ، امریکا کی جانب سے عالمی اصلاحاتی پیکیج میں تاخیر پرمایوسی کا اظہار ، اصلاحات کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ، امریکا رواں ... مزید
-
شام ، باغیوں کے لڑائی جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی
-
نائیجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیاں جاری، مزید19فراد ہلاک
-
نریندر مودی کی خفیہ شادی حلف کی خلاف ورزی ، کاروائی جائے‘کانگریس کا مطالبہ
-
نیویارک‘نایاب ہیرا نمائش کیلئے پیش ،اڑھائی کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع
-
شامی فوج کی جانب سے نئے زہریلی گیس حملے کا انکشاف ، نشانہ بننے والوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا؛شامی حزب اختلاف
-
روس یوکرین میں توانائی کو جابرانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے‘امریکہ
-
بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا
-
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی
-
ایف بی آئی افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے‘ رپورٹ
-
امریکہ ،سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید
-
ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینکنے والی خاتون رہا
-
شاہی جوڑے نے کشتیاں دوڑادیں،کیٹ کا پانیوں پر پلہ بھاری
-
خیبرایجنسی،وادی تیراہ میں حیدرکونڈوں میلے سے طالبان نے منگل باغ گروپ کے 100سے زائد افراد اغواء کر لئے، 20افراد تاوان کی ادائیگی پر رہا ،جنوبی وزیرستان میں طالبان کی طالبان سے ’جنگ بندی‘ کی سعی،مذاکراتی ... مزید
-
صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پھر سب سے آگے،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو 49 فیصد عوام نے گیلیپ سروے میں بہترین قرار دے دیا،نوازشریف عوامی مقبولیت میں سرفہرست‘ ... مزید
-
پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین،پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف ... مزید
-
حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں ،اب بات نہیں عوامی ٹیک اوور ... مزید
-
آرٹیکل 6 کا واویلا کرنیوالے 63 جی پڑھ لیں، فوج کیخلاف باتیں کرنے والے پارلیمنٹرین نااہل ہونگے: چودھری شجاعت حسین ،ملک و قانون کے محافظ طبقہ کااتنا بڑا اِجتماع ہماری جماعت کے قائم و دائم رہنے کا ثبوت ... مزید
-
خطے میں اقتصادی ‘ علاقائی روابط اور سکیورٹی مضبوطی کے حوالے سے چین کا کردار قابل ستائش ہے‘ اسحاق ڈار،تعلیم‘ معیشت ‘ توانائی کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں‘ چینی نائب وزیر خزانہ اور ورلڈ ... مزید
-
حکومت امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،ممنون حسین ،توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔آئندہ پانچ سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو20 فیصد تک بڑھائیں گے، وزیر اعظم ... مزید
-
مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گلے شکوے دور کر لیں گے،پرویز رشید ،ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپناکام کر رہے ہیں ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ،تحفظ پاکستان بل ... مزید
-
وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے جاتے ہیں،عمران، پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، بیان
-
مشرف مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں،ان کے وکلاء بحران پید اکرنا چاہتے ہیں،احسن اقبال،آرمی چیف جیسے بیانات سپیکر اور چیف جسٹس روزانہ دیتے ہیں،تحفظ پاکستان آرڈیننس 2 سال کیلئے نافذ ہوگا،آپریشن کرنا ... مزید
-
پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع ، بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو ان کے فارم ہاوٴس پہنچادیا گیا
-
تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، سید خورشید شاہ کا اعلان ،طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی ... مزید
-
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیرصدارت اجلاس،ایران کے ساتھ تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی، ایران سے تجارت کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات ... مزید
-
لاہور‘ مقامی عدالت نے 9 ماہ کے بچے کیخلاف کیس ختم کردیا‘ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پیش کردی‘ ورثاء نے عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی‘موسیٰ کو پولیس پر حملے ... مزید
-
موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں، آئندہ ہفتہ 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ وعالمی ... مزید
-
پاکستانی حکام قرض لیتے ہیں پھر وعدے بھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف ، وعدہ خلافیوں کے باعث ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات ... مزید
-
وزیر اعظم جنوبی کوریا (آج) چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،پیر کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی‘ اہم سمجھوتوں پر دستخط متوقع
-
عمر اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹ عبد القادر کی صاحبزادی نور آمنہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، عمر اکمل کا نکاح سادگی سے مسجد میں ادا کیا گیا ، قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،رخصتی کی تقریب آئندہ ... مزید
-
اسلام آباد،بھارت کا راحت فتح علی خان کی گرفتاری اور بھاری کرنسی برآمدگی پر معلومات دینے سے انکار ،پڑوسی ملک کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں‘ ٹیکس ریٹرن معلومات اور ٹیکس معلومات کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کے باعث ... مزید
-
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھارت سماجی ویب سائیٹس پر قدغن لگانے میں سب سے آگے، جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مواد کو مقامی قوانین ... مزید
-
ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن!،ہیپاٹائٹس سی کے ایک طریقہ علاج سے 90 فیصد مریضوں کو بارہ ہفتوں میں صحت یاب کیا جا سکتا ہے،رواں سال کے آخر تک یہ علاج برطانیہ میں دستیاب ہو گا، نئی تحقیق ، یہ تحقیق ہیپاٹائٹس ... مزید
-
پودوں میں سبز مادہ بنانے میں نائٹروجن کا کردار انتہائی اہم ہے، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.